ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا داتا دربار توسیعی منصوبے اور زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس کا دودہ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے داتا دربار توسیعی منصوبے اور زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس کا دودہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے دونوں منصوبوں کے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس پر ترقیاتی کام بلا تعطل جاری ہیں۔

بھاٹی چوک انڈر پاس کے ریمپ ون پر واٹر بانڈ ڈال دیا گیا ہے۔ بھاٹی چوک انڈر پاس کے ریمپ ون پر آئندہ دو روز میں اسفالٹ کی جائے گی۔ انڈر پاس کے بیرل پر ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں۔ داتا دربار کے اطراف املاک کے فساڈ کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے انڈر پاس کے تعمیراتی کام مزید تیز کرنے اورمون سون بارشوں کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیراتی کاموں کے دوران حفاظتی اقدامات اپنانے کی ہدایت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کنٹریکٹر کو واٹر بانڈ اور اسفالٹ جلد از جلد مکمل کرنے اور انڈر پاس سے منسلک سروس روڈ پر بھی اسفالٹ جلد شروع کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے داتا دربار توسیعی منصوبے کے ٹوائلٹ بلاک، پارکنگ ایریا اور گرین ایریا میں جاری کاموں کا جائزہ لیا۔پیڈسٹرین انڈر پاس پر فنشنگ کے کام بھی بلا تعطل جاری ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ترقیاتی کاموں کی پراگریس کو چوبیس گھنٹے مانیٹر کرنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

Back to top button