وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت کابینہ کا 54واں اجلاس

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت کابینہ کا 54واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں عوامی فلاح، بہتر طرزِ حکمرانی، مالی نظم و ضبط، تعلیم، صحت، ڈیجیٹل گورننس اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

شہداء کے ورثاء کے لیے بڑی سہولت: لیٹرز آف ایڈمنسٹریشن اور سکسیشن سرٹیفکیٹس کے حصول پر تمام سرکاری فیسیں مکمل طور پر معاف کر دی گئیں۔ یہ سہولت مسلح افواج، پولیس، نیم فوجی دستوں، دورانِ ڈیوٹی شہید سرکاری ملازمین اور دہشت گردی میں شہید ہونے والے شہریوں کے قانونی ورثاء کو حاصل ہوگی۔ڈیرہ اسماعیل خان میں نادرا ریجنل آفس: موضع رٹہ کلاچی میں دو کنال سرکاری اراضی نادرا کے نام منتقل کرنے کی منظوری دی گئی تاکہ جدید ریجنل نادرا آفس قائم کیا جا سکے۔ڈیبٹ مینجمنٹ کمیٹی کا قیام: صوبے کے قرضوں کے مؤثر انتظام، مالی نظم و ضبط اور بہتر پالیسی سازی کے لیے کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ڈیجیٹل گورننس اینیبلمنٹ یونٹ: محکمہ خزانہ میں Digital-GEU کے قیام کی منظوری دی گئی تاکہ سرکاری محکموں میں ڈیجیٹل نظام، شفافیت اور کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔20 کروڑ ڈالر کا PRID پروگرام: محصولات میں اضافہ، سرکاری اخراجات میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ڈیجیٹل سروس ڈیلیوری کے فروغ کے لیے پروگرام کی منظوری دی گئی۔این ایف سی مقدمہ: صوبے کے آئینی و مالی حقوق کے مؤثر دفاع کے لیے 3 کروڑ روپے مختص کیے گئے اور قانونی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت دی گئی۔تعلیم: گورنمنٹ ایجوکیشنل اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوشنز آرڈیننس 1971 کا اطلاق ماڈل سکول بٹگرام تک بڑھانے کی منظوری دی گئی۔ٹرانسپورٹ اصلاحات: محکمہ ٹرانسپورٹ کے ڈرائیونگ سکول کو بند کرکے نیا ڈرائیونگ سیل قائم کرنے کی منظوری دی گئی، جو نجی ڈرائیونگ سکولوں کی نگرانی اور ریگولیشن کرے گا۔بارانی علاقوں کا منصوبہ: پانی کے تحفظ کے منصوبے کی باضابطہ تکمیل، واجبات اور بقایا تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری دی گئی۔صحت کا شعبہ: ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2015 میں ترامیم کی منظوری دی گئی تاکہ ریگولیٹری نظام کو مزید مؤثر اور معیاری طبی سہولیات کو بہتر بنایا جا سکے۔جنرل ہسپتال نشترآباد: ہسپتال کی بلا تعطل فعالیت کے لیے اضافی فنڈز، بجٹ حد، آپریشنل معاہدے میں توسیع اور ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے آؤٹ سورسنگ کی منظوری دی گئی۔

میڈیکل کالج: ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں ریجنل پروفیشنل ڈویلپمنٹ سینٹر کی موجودہ عمارت میں میڈیکل کالج قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔

شہداء پیکیج: محکمہ ایکسائز کے نارکوٹکس کنٹرول ونگ کے اہلکاروں کو نظرثانی شدہ شہداء پیکیج 2025 دینے کی منظوری دی گئی۔تمباکو کیس: غیر تیار شدہ تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے متعلق مقدمے کی مؤثر پیروی کے لیے سینئر آئینی وکیل کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی گئی۔پختونخوا ہائی وے اتھارٹی: مالی سال 2025-26 کے بجٹ تخمینوں کی منظوری دی گئی۔کوہستان مالیاتی اسکینڈل: برآمد ہونے والے سونے کی شفاف جانچ، خالصتاً تعین اور فروخت کے لیے باقاعدہ طریقہ کار کی منظوری دی گئی۔کامرس اینڈ ٹریڈ اسٹیٹسٹکس رولز 2026: صوبے میں تجارتی اعدادوشمار کے مؤثر نظام کے لیے نئے قواعد کی منظوری دی گئی۔وادی تیراہ کے متاثرہ خاندان: 6,900 اضافی تصدیق شدہ عارضی طور پر بے گھر خاندانوں کے لیے 5 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد فنڈز کی منظوری دی گئی تاکہ معاوضوں اور ماہانہ فوڈ سپورٹ الاؤنس کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے۔

جواب دیں

Back to top button