کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت کھیوٹ تقسیم اور ریونیو امور پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور ڈویژن چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ ڈی جی پی ایل آر اے پنجاب اکرام الحق نے ریونیو ڈیٹا ڈیجیٹائزیشن پر تفصیلا بریفنگ دی۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان کی زیر صدارت اجلاس میں کھیوٹ تقسیم اور ریونیو امور کے حوالے سے ایڈیشنل کمشنرز لاہور و اے ڈی سی آرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمشنر لاہور مریم خان نے تمام اضلاع کو تقسیم کیسز کے اہداف دے دئیے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اے ڈی سی آرز روزانہ کی بنیاد پر کھیوٹ تقسیم پر تمام ریونیو افسران سے کارکردگی جواب لیں، ہر دو روز کے بعد ڈویژنل سطح سے جواب کارکردگی لیا جائیگا، حکومت پنجاب اور بورڈ آف ریونیو کے ریونیو مسائل حل کیلیے احکامات پر زیرو ٹالرنس ہوگی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ حکومت پنجاب شہریوں کو ریونیو امور پر جدید پیمانے پر سہولیات مہیا کررہی ہے، ریونیو ڈیجیٹائزیشن انقلابی پروگرام ہے، شہریوں کو بہت بڑا ریلیف مل رہا ہے۔اجلاس میں ڈی سی لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز، ڈی سی شیخوپورہ، ننکانہ، قصور سمیت تمام ایڈیشنل کمشنرز اور اے ڈی سی آرز نے شرکت کی۔
Read Next
7 گھنٹے ago
کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کا لاہور اور قصور کے سکولوں کا دورہ
3 دن ago
حکومت پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون فلائنگ پر 30 روزہ مکمل پابندی کا حکم نامہ جاری کر دیا
4 دن ago
*لاہور کے 73 سکولوں میں نئے کلاس رومز و اضافی واش رومز تعمیر ہورہے ہیں۔کمشنر لاہور*
1 ہفتہ ago
*لاہور میں جاری پولیو مہم جائزہ.کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ایل او ایس پولیو سنٹر۔رسول پارک۔سمن آباد ایریاز کا دورہ.*
2 ہفتے ago
*ڈی سی لاہورکی صدارت میں انسداد پولیو کا جائزہ اجلاس*
Related Articles
*ایم ڈی کیٹ امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144نافذ ہے۔غیر متعقلہ اشخاص کا داخلہ بند ہے۔کمشنر لاہور*
2 ہفتے ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے داتا گنج بخش زون کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 ہفتے ago




