وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست ویژن کے تحت صوبے کے عوام کو کھارے اور آرسینک زدہ پانی سے نجات دلانے کے لیے بڑے منصوبے پر عملی پیش رفت جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں تجویز کردہ 14 اضلاع میں قابلِ استعمال صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس ضمن میں 24ویں پنجاب ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس سے منصوبے کی منظوری لی جائے گی۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق ’’وزیراعلیٰ صاف پانی پروگرام‘‘ میں واٹر فلٹریشن پلانٹس، چھوٹے ڈیمز اور سکاڈا مانیٹرنگ سسٹم شامل ہیں تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری پانی میسر ہو سکے۔ تجویز کردہ اضلاع میں رحیم یار خان، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، بھکر، میانوالی، خوشاب، تلہ گنگ، چکوال، جہلم، راولپنڈی اور اٹک شامل ہیں۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی مدد سے فلٹریشن پلانٹس کے لیے موزوں جگہ کا تعین کیا جائے گا۔ فلٹریشن پلانٹس اسکولوں، بنیادی صحت مراکز، تھانوں، مدارس اور دیگر سرکاری عمارتوں میں نصب کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح سکاڈا سسٹم کے تحت مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کیے جانے کی تجویز شامل ہے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اور براہِ راست ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ اہم عوامی منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے جس کے ذریعے غیر محفوظ پانی کو پینے کے قابل بنایا جائے گا اور لاکھوں افراد کو براہ راست ریلیف فراہم ہوگا۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق منصوبہ پائیدار ترقی کی جانب ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔عوام کو صحت کے بنیادی حق کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
Read Next
21 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ پنجاب کے "اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کا ایک اور تاریخی سنگ میل، ایک لاکھ 66 ہزار بلاسود قرضے جاری*
2 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کی مجموعی فزیکل پراگریس 92 فیصد سے تجاوز، 205 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں*
3 دن ago
ایم ڈی واسا ڈیرہ غازی خان رمیز بھی معطل،ڈی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم نوٹیفکیشن جاری
6 دن ago
سیکرٹری ہاؤسنگ کی پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ایم ڈی واسا بھکر رضوان اکبر معطل
1 ہفتہ ago
*واسا لاہور ہیڈ آفس میں حج قرعہ اندازی کی تقریب کا انعقاد*
Related Articles
وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا سیکرٹری نورالامین مینگل کے ہمراہ چوبرجی انڈرگراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک کا دورہ
1 ہفتہ ago
*صوبائی وزیر و کو چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن وامان بلال یاسین کا قصر بتول شادمان لاہور کا دورہ*
2 ہفتے ago
بچوں کے مین ہولز کے گرنے میں واقعات پر صوبائی وزیر بلال یاسین برہم،افسران کو مانیٹرنگ میکنزم بہتر بنانے کی آخری وارننگ
2 ہفتے ago


