ایل ڈی اے 14 اگست کی مناسبت سے ون ونڈو سیل پر شہریوں کو مفت پودے فراہم کرے گا

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے مختلف امور بارے اجلاس، ہاؤسنگ، ٹاؤن پلاننگ ونگ اور ون ونڈوسیل کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی طرف سےجن ڈائریکٹوریٹ میں ون ونڈو سیل کی پینڈنسی ہےانہیں اضافی اوقات میں کام کرنے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ ون ونڈو پر ٹیپا اور واسا کے کاونٹرز کو مکمل طور پر فعال بنایا جائے۔ شہریوں کو بلڈنگ پلان کی منظوری کے پراسسس کا خودکار طریقہ کار جلد از جلد لاگو کیا جائے۔ 14 آگست کی مناسبت سے رواں ماہ ایل ڈی اے کی سکیموں میں شجرکاری مہم کی ہدایت۔ایل ڈی اے سٹی اور ایونیو ون میں ” پلانٹ اے ٹری فار پاکستان” کے تحت پودے لگائے جائیں گے۔ ون ونڈوسیل پر شہریوں میں پودے بھی مفت تقسیم کیے جائیں گے۔

جواب دیں

Back to top button