وزیر اعلیٰ پنجاب کے ‘پولیو فری ویژن’ کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ لاہور نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ڈی سی لاہور کی زیرِ صدارت منعقدہ جائزہ اجلاس میں ہفت روزہ انسدادِ پولیو مہم کے پہلے پانچ روز کی کارکردگی کا تفصیلی معائنہ کیا گیا، جس میں اے ڈی سی جی، سی ای او ہیلتھ، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ڈی ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مہم کے ابتدائی پانچ دنوں کے دوران ضلعی انتظامیہ لاہور نے انتھک محنت کرتے ہوئے مجموعی طور پر 2,150,725 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے ہیں، جبکہ ٹیموں نے 1,506,376 گھروں تک براہِ راست رسائی کو یقینی بنا کر مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔ مہم کے دوران ضلعی انتظامیہ لاہور کی مؤثر حکمت عملی کے باعث 450 ایسے والدین کو بھی قائل کیا گیا جو پہلے ویکسینیشن سے انکاری تھے، جس کے بعد ان کے بچوں کو بھی حفاظتی قطرے پلائے گئے۔ ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے آج پہلے ‘کیچ اپ ڈے’ کے موقع پر رہ جانے والے بچوں کی ٹریسنگ اور سو فیصد کوریج کا حکم دیتے ہوئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پانچ سال سے کم عمر کوئی بھی بچہ ویکسین سے محروم نہیں رہنا چاہیے اور بینچ مارک اہداف کے حصول میں کسی بھی قسم کی غفلت پر سخت جوابدہی کی جائے گی۔ پولیو مہم کے مبصرین نے بھی لاہور میں اب تک کی کوریج کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔ ڈی سی لاہور نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قومی فریضے میں ضلعی انتظامیہ لاہور سے بھرپور تعاون کریں تاکہ لاہور کے بچوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔
Read Next
12 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا گلبرگ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 سیل
1 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا داتا زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،دو سیل،تین جزوی مسمار
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 سربمہر
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 جزوی مسمار، 7سربمہر
1 ہفتہ ago
ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کا تمام ٹاؤنز میں مرحلہ وار زیرو ویسٹ آپریشن جاری
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار،چار سربمہر
1 ہفتہ ago
المناک سانحہ کاہنہ نو کا کنٹرولڈ ایریا ڈی ایچ اے کا ہے جو2023 میں نوٹیفائی کیا گیا،ایم سی ایل، ایل ڈی اے
1 ہفتہ ago
روڈا کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن، الرحمان بلاک، رحمان سٹی اور ڈورے اسٹیٹ سربمہر
1 ہفتہ ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کو نقشہ فیس کی مد میں 40 کروڑ روپے سے زائد ریکارڈ امدن،اقبال زون نمبر ون،داتا ٹاؤن دوسرے نمبر پر رہا
1 ہفتہ ago


