پشاور(بلدیات ٹائمز) بلدیاتی اداروں کی واحد نمائندہ تنظیم لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی شبانہ روز کی کاوشوں کے نتیجہ میں صوبائی حکومت نے 37 تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے لئے ایڈیشنل گرانٹ ریلیز کر دی ہے تفصیلات کے مطابق صوبہ کے کئی بلدیاتی اداروں کے ملازمین گزشتہ کئی کئی ماہ سے تنخواہوں اور پنشن سے محروم چلے آ رہے تھے جن کی گرانٹ کے لئے صوبائی فیڈریشن بر سر پیکار رہی جس کی محنت کی بدولت صوبائی حکومت محکمہ فنانس نے محکمہ بلدیات کی سفارشات کی روشنی میں گزشتہ روز دو علیحدہ علیحدہ ایڈیشنل گرانٹ کے ریلیز آرڈر جاری کئے ہیں جن کے مطابق 5 TMAs کے لئے 161.000 ملین روپے اور 32 TMAs کے لئے 358.000 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں۔ان TMAs میں TMA کوہاٹ 37 ملین روپے، TMA تھانہ بائزئی 9 ملین روپے، TMA مار تنگ 4 ملین روپے، TMA خوازہ خیلہ 22 ملین روپے اور TMA صوابی 39 ملین روپے جبکہ دوسرے ریلیز آرڈر کے ذریعے TMA الائی 1.300 ملین روپے ، TMA بٹگرام 5.500 ملین روپے، TMA بنوں 33.600 ملین روپے ، TMA چارسدہ 27.700 ملیں روپے، TMA تنگی 8.800 ملین روپے ، TMA شبقدر 10.200 ملین روپے ، TMA چترال 8.500 ملین روپے ، TMA دروش 1.500 ملین روپے ، TMA خال 1.000 ملین روپے ، TMA بلمبٹ 2 ملین روپے ، TMA ڈیرہ اسماعیل خان 52.000 ملین روپے، TMA کلاچی 5.900 ملین روپے ، TMA پہاڑ پور 13.190 ملین روپے ، TMA پرووا 5.568 ملین روپے ، TMA درابن 6.377 ملین روپے ، TMA دیر اپر 8.465 ملین روپے ، TMA ٹل 6.000 ملین روپے ، TMA ہری پور 6.000 ملین روپے ، TMA کرک 9.000 ملین روپے ، TMA تخت نصرتی 5.000 ملین روپے ، TMA بانڈہ داود شاہ 3.600 ملین روپے ، TMA لاچی 5.700 ملین روپے، TMA لکی مروت 14.200 ملین روپے ، TMA سرائے نورنگ 12.500 ملین روپے، TMA بٹ خیلہ 10.300 ملین روپے، TMA درگئی 3.500 ملین روپے ، TMA مردان 20.000 ملین روپے ، TMA نوشہرہ 24.909 ملین روپے ، TMA بڈ بیر 4.000 ملین روپے ، TMA ٹوپی 18.009 ملین روپے ، TMA کبل 3.000 ملین روپے ذور TMA ٹانک کے لئے 20.000 ملین روپے کا اجراء گرانٹ کی صورت میں کیا گیا ہے۔ مزید براں لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے وزیر اعلیٰ ، وزیر بلدیات، سیکریٹری مالیات ، سیکریٹری بلدیات اور سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ کا گرانٹ کے فوری اجراء پر شکریہ ادا کیا اور بلدیاتی ملازمین کو بزریعہ اکاؤنٹ فور تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Read Next
13 گھنٹے ago
خیبر پختونخوا ایڈوائزری کونسل کے اراکین کو محکموں کے قلمدان سونپ دیئے گئے،بلدیات آصف رفیق کے حوالے
2 دن ago
خیبر پختونخوا کے عوام کو صوبے کے گیس اور قدرتی وسائل سے حاصل ہونے والے ثمرات ملنے چاہئیں،فیصل کریم کنڈی
2 دن ago
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت انسپکشن ٹیم کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس
3 دن ago
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس
4 دن ago
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت مشاورتی کونسل کا پہلا اجلاس
Related Articles
فرسودہ اکاؤنٹنگ سسٹم پرسنل لیجر اکاؤنٹ کو یکسر مسترد کیا جاتا ہے،لوکل گورنمنٹ گرینڈ الائنس خیبرپختونخوا
5 دن ago
خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری سمیت بڑے پیمانے پر بیوروکریٹس کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،محمد فخر عالم عرفان چیف سیکرٹری کے پی کے تعینات
5 دن ago



