ورلڈ بینک وفد کی سیکرٹری بلدیات شکیل احمد سے ملاقات، اورپی ایم ڈی ایف سی کا دورہ،پی ڈی پی اور پی سی پی کی پیشرفت کا جائزہ،زاہد عزیز کی بریفنگ

ورلڈ بینک کے 7 رکنی وفد نے سیکرٹری بلدیات پنجاب سے ملاقات کی اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) اور پنجاب سیٹیز پروگرام (پی سی پی) کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وفد نے پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی (پی ایم ڈی ایف سی) کا دورہ بھی کیا، جہاں منیجنگ ڈائریکٹر سید زاہد عزیز نے پی سی پی اور دیگر منصوبوں کے اہداف و پیش رفت پر مفصل بریفنگ دی۔ وفد میں کیتھرین، ڈیو، سالم، صہیب رشید، کارلو، سیماب، اور شہناز ارشد شامل تھے۔

سیکرٹری بلدیات نے بتایا کہ صوبہ بھر میں سیوریج اور واٹر سپلائی کے نظام پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 304 ارب روپے کے بجٹ سے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔ ہر شہر میں جامع سیوریج سسٹم اور زیر زمین واٹر ٹینکس کی تعمیر کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کے میکانزم کو روزانہ کی بنیاد پر بہتر کیا جا رہا ہے، اور شہروں کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں بھی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو وسعت دی گئی ہے اور تمام ترقیاتی منصوبوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔سید زاہد عزیز نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ ورلڈ بنک فنڈڈ پنجاب انکلوسیو سٹیز پروگرام کے تحت سولہ شہروں میں بلدیاتی خدمات خصوصاً سیوریج اور واٹر سپلائی کو بہتر کیا جائے گا،400 ملین ڈالر کی لاگت سے سیوریج اور سٹارم واٹر منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج مسائل کے حل سے بیماریوں میں کمی اور بچوں کی نشوونما سے متعلق مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بارشی پانی کی نکاسی کے لیے سٹارم واٹر ڈرینز اور زیر زمین واٹر سٹوریج ٹینکس بنائے جائیں گے۔

پی آئی سی پی کے تحت جھنگ میں جدید لینڈ فل سائٹ کی تعمیر کی جائے گی، جبکہ میٹیریل ریکوری اور انجینئرڈ لینڈ فل سائٹس کے ذریعے سالڈ ویسٹ کو کم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔وفد کو پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت 16 شہروں میں ترقیاتی کاموں کے بارے میں ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی،جبکہ دورہ کے اختتام پر شرکا کو سوئنیر پیش کئے گئے۔

جواب دیں

Back to top button