پنجاب سے دوسرے صوبوں کو گندم منتقل کی گئی ہے۔گندم کی نقل و حمل کے لیے شفاف پرمٹ سسٹم فعال ہے جس کے ذریعے خیبر پختونخوا کو بڑا حصہ فراہم کیا گیا ہے۔پنجاب سےمجموعی طور پر بین الصوبائی نقل و حمل کا تخمینہ 14 سے 15 لاکھ میٹرک ٹن ہےصرف اسلام آباد کو پنجاب سے 7 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم فراہم کی گئی ہے -امجد حفیظ نے کہا کہ ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے میں پنجاب کا کلیدی کردار برقرار ہے اورپنجاب کے اندر ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں نقل و حمل کی مکمل اجازت ہے اور اس پر کسی قسم کی کوئی پابندی، کوٹہ یا انتظامی رکاوٹ کبھی عائد نہیں کی گئی۔ جہاں کہیں بھی ‘پرمٹ سسٹم’ نافذ ہے، وہ محض ایک سہولتی اور مانیٹرنگ کا ذریعہ ہے جس کا مقصد نقل و حمل کا درست ڈیٹا مرتب کرنا ذخیرہ اندوزی اور سٹے بازی کی حوصلہ شکنی کرنے کے ساتھ ساتھ حقائق پر مبنی پالیسی سازی میں معاونت کرنا (نہ کہ تجارت یا منڈیوں میں خلل ڈالنا)۔گندم کی نقل و حمل پر پابندیوں سے متعلق تمام دعوے حقیقت کے برعکس اور بے بنیاد ہیں، جن کا زمینی حقائق اور صوبائی سپلائی چین سے کوئی تعلق نہیں۔ حکومتِ پنجاب قومی غذائی تحفظ اور قیمتوں میں استحکام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔شفاف اور مارکیٹ گندم کی نقل و حمل پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔صوبے بھر میں انٹر ڈسٹرکٹ موومنٹ کی مکمل اجازت ہے، حکومت پنجاب کی جانب سےگندم پر پابندی کی خبریں بے بنیاد اور حقیقت کے برعکس قرار دیتے ہوئے ا امجد حفیظ نے بتایا کہ پرمٹ سسٹم صرف مانیٹرنگ اور ڈیٹا کے لیے قائم کیا گیا ہے، رکاوٹ کے لیے نہیں۔ذخیرہ اندوزی اور سٹے بازی کی روک تھام کے لیے مسلسل اقدامات جاری ہیں خاص طور پرکسانوں اور صارفین کے مفادات کا تحفظ اولین حکومت کی اولین ترجیح ہے-میڈیا من گھڑت اور بے بنیاد افواہوں سے گریز کرے اور مستند ڈیٹا پر بھروسہ کرے، حکومت کی کی جانب سےبین الصوبائی تجارت میں کوئی انتظامی رکاوٹ نہیں،
Read Next
2 دن ago
فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے ذیلی اداروں کی کارکردگی مزید موثر بنانے کے لئے قوانین میں اہم ترامیم کی جارہی ہیں، ڈاکٹر کرن خورشید
1 ہفتہ ago
پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کاہنہ کاچھا،ملتان اور فیصل آباد میں "منڈی مارٹ” کے فلیگ شپ منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا
1 ہفتہ ago
جدید ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے ذریعے ملاوٹ شدہ اشیائے خور و نوش کی فوری نشاندہی ممکن ہو گئی- ڈاکٹر کرن خورشید
3 ہفتے ago
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور کی سبزی و پھل منڈیوں میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز
3 ہفتے ago
سیکیورٹیز اینڈ پرائس کنٹرول قانون میں ترمیم کے تحت اپیل کمیٹی کی تشکیلِ نو کی جارہی ہے-سلمی بٹ
Related Articles
پنجاب فوڈ اتھارٹی تقرروتبادلے،سید اسد رضا ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر،راو پرویز ایڈیشنل ڈی جی ٹیکنیکل،ضمیر احمد ایڈیشنل ڈی جی لائسنسنگ تعینات
3 ہفتے ago
بادامی منڈی کے توسیعی و بحالی منصوبے کے لئے 27 کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے،ڈاکٹر کرن خورشید
اگست 12, 2026
فیصل آباد کی ہول سیل مارکیٹ کے نرخوں کی بنیاد پر پنجاب کے باقی اضلاع میں دالوں کی قیمتیں مقرر کی جائیں گی-ڈاکٹر کرن خورشید
اگست 6, 2026
پنجاب میں گندم کی نئی ریلیز پرائس 3,800 روپے فی 40 کلو گرام مقرر،روٹی 15 روپے میں ملے گی،نوٹیفکیشن
اگست 5, 2026
