لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارشں، انتظامیہ متحرک۔۔وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور لکشمی چوک پر نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور،ڈپٹی کمشنر لاہور اور واسا افسران نے بارشی پانی کی صورتحال اور اقدامات بارے آگاہ کیا۔ وائس چیئرمین واسا لاہور چودھری شہباز احمد بھی ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران سے مختلف مقامات پر جمع ہونے والے بارشی پانی کی صورتحال اور نکاسی کے عمل پر بریفنگ لی۔ صوبائی وزیر نے مون سون سیزن کے دوران شہریوں کو درپیش مشکلات کے فوری ازالے کیلئے تمام اداروں کو متحرک رہنے کی ہدایت کی۔ نشیبی علاقوں میں پانی کی نکاسی کو اولین ترجیح دی جائے اور تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ نکاسی آب کیلئے استعمال ہونے والی مشینری، ڈی واٹرنگ سیٹس اور آپریشنل ٹیموں کی کارکردگی مانیٹر کی جارہی ہے۔ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید ، تمام اضلاع کے ایم ڈیز کو فیلڈ میں موجود رہنے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈسپوزل اسٹیشنز، جنریٹرز اور ڈی واٹرنگ مشینوں کی مکمل فعالیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ بارش کے دوران اور بعد میں پانی کے فوری انخلا کیلئے آپریشنل پلان پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ بلال یاسین نے واضح کیا کہ شہری، کسی بھی ہنگامی صورتحال یا شکایت کی صورت میں متعلقہ ہیلپ لائنز سے فوری رابطہ کریں۔ اس بار مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں کی توقع، لاہور سمیت پنجاب بھر میں نکاسی آب کے نظام کو مزید مؤثر اور جدید بنایا جارہا ہے۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
*پھاٹا کے مالی سال 2025-26 کا جامع آڈٹ، خصوصی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم*
20 گھنٹے ago
وزیر اعلٰی صاف پانی پراجیکٹ، 30 نومبر تک راولپنڈی ڈویژن میں 706 فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال کرنے کا ہدف
21 گھنٹے ago
ڈڈوچہ ڈیم منصوبے کیلئے شفاف ٹینڈرنگ کا فیصلہ،36 ارب کے منصوبے سے راولپنڈی کو یومیہ 35 ملین گیلن صاف پانی فراہم ہوگا
1 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا نہرو پارک اور کریم پارک میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ*
2 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے واسا کے 6 اضلاع کیلئے نئی اور جدید مشینری روانہ کردی۔*
Related Articles
لاہور میں بسنت فیسٹیول سجانے کی تیاریاں تیز،بلال یاسین کی زیر صدارت بسنت کی تیاریوں بارے اہم اجلاس
3 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا داتا دربار اور بھاٹی چوک انڈر پاسز کے گرد ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ*
5 دن ago




