ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق قائم کیے گئے فلڈ ریلیف کیمپس کی مسلسل نگرانی کرتے ہوئے تھیم پارک چوہنگ کا تفصیلی دورہ کیا جہاں اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ اور دیگر متعلقہ عہدیداران کے ہمراہ سیلاب متاثرین کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو دریائے راوی کی موجودہ صورتحال، بحالی کے اقدامات اور ریلیف کیمپ میں فراہم کردہ سہولیات کی تفصیلی بریفنگ دی۔ ریلیف کیمپ میں میڈیکل کیمپ 24 گھنٹے فعال ہے جہاں ڈاکٹرز، عملہ اور ادویات کا مکمل ذخیرہ موجود ہے، متاثرین کو مناسب کھانا، بستر اور دیگر ضروری اشیائے زندگی فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ بچوں کو تعلیم اور دودھ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کپڑے، جوتے اور دیگر بنیادی سہولیات بھی دی جا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے متاثرین کی بحالی کے لیے فوری اقدامات اٹھانے اور کیمپ میں صفائی اور حفظان صحت کے معیارات برقرار رکھنے کی سخت ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے واضح کیا کہ ریلیف کیمپوں میں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، میڈیکل کیمپس 24 گھنٹے بنیادوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں، متاثرین کو معیاری کھانا اور رہائش دستیاب ہے، اور ضلعی انتظامیہ لاہور سیلاب متاثرین کی مکمل فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
Read Next
1 دن ago
لاہورڈویژن میں 709 افراد کو انخلاء کرکے محفوظ مقام/فلڈ ریلیف کیمپ منتقل کیا گیا،کمشنر نعمان یوسف
1 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کاہائی سکول مریدکے میں قائم ریلیف کیمپ کا دورہ
2 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت چہلم حضرت امام حسین اور عرس داتا گنج بخش انتظامات کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس
2 دن ago
ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کاچہلم امام حسین علیہ السلام کے روٹ اور داتا دربار کے ایریا کا دورہ
4 دن ago
*شیخوپورہ کے تمام نالوں میں گنجائش سے زائد پانی گززرہا ہے۔اوورفلو ہوے ہیں۔کمشنر لاہور*
Related Articles
*کمشنر لاہورنعمان یوسف کا مزنگ، قرطبہ، جیل روڈ، فیصل چوک، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی کا دورہ*
5 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ننکانہ صاحب کا دورہ۔پی ڈی پی کے تحت ترقیاتی سکیموں اور بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کا جائزہ
6 دن ago
*کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کا مزنگ۔قرطبہ۔گنگارام ہسپتال روڈ۔فیصل چوک۔جی پی او چوک کا دورہ*
1 ہفتہ ago


