وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں ضلع دیر لوئر میں اہم سیاحتی سڑکوں کی تعمیر کی منظوری

خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ کی جانب ایک اور تاریخی پیش رفت!چیئرمین عمران خان کے اس وژن "پاکستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، سیاحت کا فروغ نہ صرف معیشت کو مضبوط کرے گا بلکہ روزگار، کاروبار اور غربت کے خاتمے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔” کو عملی شکل دی جا رہی ہے۔اسی وژن کے تحت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں ضلع دیر لوئر میں اہم سیاحتی سڑکوں کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی ہے، 📍 منصوبوں میں شامل ہیں: ✅ 5 کلومیٹر زیم آسمان خوشحال پٹے روڈ — 250.00 ملین روپے ✅ 5 کلومیٹر سیاح سیدر کنڈاؤ (پی کے-15) روڈ — 201.45 ملین روپے ✅ 4 کلومیٹر آسکئ برچڑئی روڈ — 199.86 ملین روپے✅ 4 کلومیٹر اسور روڈ — 183.42 ملین روپے ✅ 3 کلومیٹر منائی جا کڑ بابا روڈ — 154.91 ملین روپے✅ 4 کلومیٹر باغ تانرئی کنڈاؤ روڈ — 150.27 ملین روپے ✅ 4 کلومیٹر مینا سر بالاتارشت لیلی روڈ — 120.73 ملین روپے۔حکومت خیبرپختونخوا کے مطابق یہ منصوبے صرف سڑکوں کی تعمیر نہیں بلکہ دیر لوئر کی سیاحتی، سماجی اور معاشی ترقی کا نیا باب ہیں۔ بہتر سڑکیں خوبصورت وادیوں، سرسبز پہاڑی علاقوں اور قدرتی مقامات تک رسائی آسان بنائیں گی ، نئے سیاحتی مقامات دنیا کے سامنے آئیں گے اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں نمایاں اضافہ ہوگا۔مقامی ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز، ریسٹورنٹس اور ٹرانسپورٹ کا کاروبار ترقی کرے گا۔ مقامی دکانداروں، ہینڈی کرافٹس، زرعی و جنگلاتی مصنوعات اور چھوٹے کاروباروں کو نئی منڈیاں ملیں گی۔ نوجوانوں کے لیے روزگار اور خودروزگاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ صوبے اور ملک کے لیے سرمایہ کاری، تجارتی سرگرمیوں اور معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔ خیبرپختونخوا عالمی سیاحتی نقشے پر مزید نمایاں ہو کر پاکستان کا مثبت، پرامن اور قدرتی حسن سے بھرپور تشخص دنیا کے سامنے پیش کرے گا۔ترقی یافتہ انفراسٹرکچر، فروغ پاتی سیاحت، مضبوط مقامی کاروبار اور خوشحال معیشت — یہی ہے عمران خان کے سیاحتی وژن اور وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں ترقی کرتا ہوا خیبرپختونخوا۔i

جواب دیں

Back to top button