چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر یار عارف خان شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فیلڈ میں متحرک ہیں۔ سی ای او شہریار عارف خان نے شالیمار ٹاؤن میں صبح سویرے کرول گھاٹی،عالیہ ٹاؤن بھوگیوال روڈ، چائنہ سکیم اور شالیمار لنک روڈ کا دورہ کیا۔ورکرز کی اٹینڈنس، گاڑیوں کی ورکنگ، آپریشنل ٹیموں کی فارمیشن کے بارے میں متعلقہ افسران سے بریفنگ لی۔صفائی آپریشن پر مامور عملے کی حاضری چیک کی اور صفائی انتظامات کو چیک کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سی ای او آپریشنز مبین احسن اور ڈپٹی جنرل مینیجر انیس جنجوعہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔مزید برآں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نےکوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے اطراف،شیر شاہ روڈ،جی ٹی روڈ پر صفائی آپریشن کا جائزہ بھی لیا۔مون سون بارشوں کے پیش نظر چوکنگ پوائنٹس اور ہاٹ سپاٹ ایریاز کو کلیئر رکھنے،شالیمار باغ سے ملحقہ شاہراہوں پر سکریپنگ ایکٹیویٹی تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت شہریوں کو صاف اور خوشگوار ماحول کی فراہمی ہی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔اس مقصد کے حصول کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
Read Next
19 گھنٹے ago
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کاعلامہ اقبال،نشتر ٹاؤن کا دورہ، ناقص کارکردگی پر یو سی 229 کا سینٹری سپروائزر نوکری سے برخاست
20 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا آپریشن،جی ٹی روڈ سے تجاوزات کا صفایا
2 دن ago
ڈپٹی کمشنر لاہور نے انفورسمنٹ انسپکٹرز کے نئے آرڈر جاری کر دیئے،تجاوزات کے خاتمے کیلئے عملہ رات 3 بجے تک پٹرولنگ پر مامور
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف واہگہ زون میں آپریشن،دو مسمار،تین سربمہر
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار،دو سربمہر
Related Articles
ایم سی ایل کے شعبہ ریگولیشن کا اوور چارجنگ کے خلاف اندرون لاہور آپریشن،زائد پارکنگ فیس وصول کرنے پر10 افراد گرفتار
3 دن ago
قبائلی اضلاع نے بھی ایسا بدترین کرفیو نہیں دیکھا، جیسا آج مریم صفدر کی جعلی حکومت میں لاہور میں لگایا گیا،محمد سہیل آفریدی
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سمن آباد زون میں آپریشن،7 سیل،دو جزوی مسمار
4 دن ago



