5 اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ لاہور نے اظہار یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا۔ کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف اور ڈپٹی کمشنر لاہور نے ضلعی انتظامیہ کی یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت کی۔ یوم اسحصال کشمیر ریلی میں ضلعی انتظامیہ کے افسران و عملہ سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے شرکت کی۔ یوم استحصال ریلی کے شرکاء نے کشمیر کے حق میں تعرے بلند کئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدام پر عالمی ضمیر کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور عوام کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شہر بھر میں ہونے والی ریلیاں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہماری وابستگی کا اظہار ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز نے کہا ہے کہ 5اگست کشمیری حقوق پر ایک غاصبانہ حملہ تھا، جموں کشمیر آزاد ہوکر رہے گا، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، آزادی ان کا مقدر ہے، آج کی ریلی کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
Read Next
6 گھنٹے ago
*ایم ڈی کیٹ امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144نافذ ہے۔غیر متعقلہ اشخاص کا داخلہ بند ہے۔کمشنر لاہور*
1 دن ago
*ڈی سی ز اور اے سی ز براہ راست پٹرول پمپس سے جاری سبسڈی کو مانیٹر کررہے ہیں۔کمشنر لاہور*
4 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے داتا گنج بخش زون کے مختلف علاقوں کا دورہ
5 دن ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
1 ہفتہ ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
Related Articles
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
2 ہفتے ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
2 ہفتے ago



