وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 36 واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کابینہ اراکین نے آزاد کشمیر کے الیکشن میں انتخابی کامیابی پر مبارکباددی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 30 سال بعد کچہ کے علاقے میں اغوا برائے تاوان جیسے جرائم کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ نومبر سے کچہ علاقے میں جرائم کی شرح زیرو رہی۔ پولیس میں بھرتیوں کے لئے روجھان کے نوجوان کے لئے خصوصی رعایتی پیکج دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کچہ علاقے میں پہلی مرتبہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پرمسرت کا اظہار کیا۔ اجلاس میں کچہ کے علاقے میں پولیس کے لئے اسلحہ اور دیگر حفاظتی آلات کے لئے 1.1 ارب کی منظوری دی گئی۔ کچہ ایریا میں تعینات نفری کے لئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظور ی دی گئی۔ کچہ کے پولیس شہیدوں کو شہید پیکج دینے کے لئے قواعد میں نرمی کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ”اپنا کھیت،اپنا روزگار“ کے تحت 30 ہزار لاٹ کی الاٹمنٹ، لیٹر بھی مل گئے۔ ”اپنا کھیت، اپنا روزگار“ کے تحت ایک لاکھ 71 ہزار نے اپلائی کیا جس میں 60 ہزار اکوہل قراردیاگیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں گندم کی بوائی کی حوصلہ افزائی اور معاونت کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کو بھی محکمہ ایجوکیشن سے منسلک کرنے اور وزیر تعلیم کے ماتحت کرنے کا حکم دیا گیا۔ اجلاس میں صوبہ بھی میں 900 سیکرٹری یونین کونسل کی بھرتی کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں سر کاری دکانوں کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میٹرک کے امتحانات میں ٹاپ کرنے والی سکول ٹیچر کی بیٹی کو شاباش دی۔ اجلاس میں پنجاب کے شفاف امتحانی سسٹم کو سراہا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میٹرک میں بیٹیوں کی کامیابی کا تناسب 78 فیصد ہونے پرمسرت کا اظہار کیا۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں مون سون بارشوں اور اربن فلڈنگ کے لئے پیشگی اقدامات کو سراہا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ بارشوں کے دوران فوری نکاسی کے لئے معاون خصوصی شعیب مرزا نے عمدہ کام کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف کا پنجاب کے ہر ڈسٹرکٹ اور تحصیل تک الیکٹرو بس پہچانے کے عزم کا اعادہ کیا اور دسمبر تک 1100 الیکٹرو بسیں فراہم کرنے کا اعلان بھی دہرایا۔ اجلاس میں عاشورہ محرم اور چہلم کے بہترین انتظامات پر کابینہ کمیٹی۔ منسٹرز خواجہ سلمان رفیق،بلال یاسین سیکرٹری ہوم قاضی احمد جاوید اور پوری ٹیم کو شاباش دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چند روز قبل منعقدہ سپریم کورٹ سمینار میں پنجاب کی جیل اصلاحات کی تحسین پر اظہار تشکرکیا اور سیکرٹری ہوم احمد جاوید قاضی کو خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس میں پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں اصلاحات اور بہتری پر خواجہ عمران نذیر اور سیکرٹری نادیہ ثاقب کو بھی سراہا گیا۔ اس موقع پر سٹریٹجک ذخائر اور سٹاک مینجمنٹ کے لئے نیشنل ویٹ پالیسی 2026-2030 کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ سے متعلق امور طے کرنے کے لئے 4- رکنی وزارتی کمیٹی قائم کرنے پر اتفاقِ کیا گیا۔قبل ازیں کابینہ اجلاس میں قائد محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت کو خراج تحسین کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان مسلم لیگ ن کو آزاد کشمیر الیکشن میں فتح سے نوازا۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آزاد جموں و کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل ہوئی۔آزاد جموں وکشمیر کے عوام نے نواز شریف کی بے مثال قیادت پر مہر تصدیق ثبت کردی۔آزاد جموں و کشمیر کے عوام ستھرا مظفراباد اور الیکٹرو بس جیسے پر ا جیکٹ چاہتے ہیں۔پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ مقامی انویسٹرز کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ا چھی فصل کے باوجود گندم کی کمی کا تاثر فکر انگیز ہے۔صوبائی کابینہ کے اجلاس میں مختلف ڈیپارٹمنٹ سے متعلق ایجنڈا پوائنٹس کی منظوری دی گئی۔ 34 ویں اور 35 ویں کابینہ اجلاس کی منظوری دی گئی جبکہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور اور پرائیویٹائزیشن کے 36 ویں اور 37 ویں اجلاس کی توثیق کی گئی۔ مختلف افراد کے علاج و معالجہ کے اخراجات کی منظوری بھی دی گئی۔ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے اکاؤنٹ کی پرفارمنس آڈٹ، سپیشل سٹڈی اور سپیشل رپورٹ کی توثیق کی گئی۔ لوکل گورنمنٹ کے 113سب انجینئرز کی سرپلس آسامیاں ضم کرنے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے ٹیرف میں مجوزہ تبدیلی کی منظوری دی گئی۔ قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں رابطہ سڑک کے لئے اضافی اراضی کے حصول کی منظوری دی گئی۔ گزشتہ سال فلڈ ایمرجنسی کے دوران ہیلی کاپٹر سروس ہائر کرنے کی قبل از وقوع منظوری دی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ کے ایگزایمنیشن ونگ کے لئے مخصوص فنڈز کے قیام کی منظوری دی گئی۔ چنیوٹ آئرن ذخائر کی مائننگ پروسیسنگ اور سٹیل مل کے قیام کے لئے اراضی کے حصول کی منظوری دی گئی۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے سینٹی ٹیشن فیس کی وصولی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں الیکٹرو بس سروس کے اجراء کیلئے وزیراعلیٰ کی ہدایات پر عملدرآمد کی توثیق کی گئی۔ پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کے ممبرز کے لئے میٹنگ فیس کے اجراء کی منظوری دی گئی۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ(رجسٹریشن آف برتھ اینڈ ڈیتھ) رولز کی منظوری دی گئی۔لاہور اور فیصل آباد کی واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسیوں کی کارکردگی میں بہتری کے منصوبے کے لیے وزارتِ اقتصادی امور اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے درمیان سبسڈیری گرانٹ معاہدے پر دستخط کی اجازت کی منظوری بھی دے دی گئی۔ اجلاس میں مائنز لیبر ویلفیئر کمشنریٹ پنجاب میں
اسسٹنٹ (بی ایس-16) اور سیس انسپکٹر (بی ایس-09) کے مابین تفاوت کے خاتمے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی فنڈ کی منظوری کی بھی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے اراکین کو بورڈ اور ذیلی کمیٹیوں کے اجلاسوں میں شرکت پر معاوضے کی منظوری دے دی۔ جیل خانہ جات ریجنل کمانڈ گوجرانوالہ کے قیام کی منظوری دی گئی۔ محکمہ بہبودِ آبادی کو محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں ضم کرنے کی منظوری دی گئی۔ سرکاری تحویل میں موجود حویلیوں اور جائیدادوں کی والڈ سٹی لاہور اتھارٹی (WCLA) کو منتقلی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب انڈسٹریز (کنٹرول آن اسٹیبلشمنٹ اینڈ انلارجمنٹ) (ترمیمی) آرڈیننس 2026 کے اجرا کی منظوری دی گئی۔ میڈیکل کالج کے قیام کیلئے یونیورسٹی آف رسول، منڈی بہاؤالدین ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز (لیگل) اور ڈپٹی ڈائریکٹرز (لیگل) کو بطور ایکس آفیشو پبلک پراسیکیوٹرز قرار دینے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (PSDA) میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر بھرتی کی اجازت کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے پنجاب پنشن فنڈ کی مینجمنٹ کمیٹی میں غیر سرکاری رکن کی تقرری کی منظوری دے دی۔ پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (PCBDDA) کے بورڈ اراکین کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور میں ٹیچنگ فیکلٹی کی کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی کی اجازت کی منظوری دی گئی۔ محکمہ توانائی کے ری کنسیلی ایشن سیل کے 14 پراجیکٹ ملازمین کے کنٹریکٹ میں یکم جنوری 2023 تا 31 دسمبر 2023 توسیع کی منظوری دی گئی۔ پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور کی سنڈیکیٹ میں الحاق شدہ کالج کے ایک پرنسپل کی بطور رکن نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب انرجی ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر اور کمپنی سیکرٹری کے عہدوں پر بھرتی کی پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب پولیس میں کانسٹیبلز اور ٹریفک اسسٹنٹس (بی ایس-07) کی بھرتی پر پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب لیکویڈیشن ٹربیونل کی نو تخلیق شدہ آسامیوں کے پے پیکیج اور ان پر بھرتی کی اجازت کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے ڈائریکٹوریٹ جنرل خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم کے 590 پراجیکٹ ملازمین کے کنٹریکٹ میں یکم جنوری 2024 تا 30 جون 2024 چھ ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی۔ پنجاب پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کی خالی آسامیوں پر بھرتی کی پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ میں دو غیر سرکاری اراکین کی از سر نو نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات کے موٹر ٹرانسپورٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (MTMIS) اور ڈیلر وہیکل رجسٹریشن سسٹم (DVRS) میں کام کرنے والے ملازمین کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں چیئرپرسن ٹیوٹا (TEVTA) کے سروس کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دی گئی۔ پروفیسر ساجدہ وندال کی والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کے ہیریٹیج کنزرویشن بورڈ میں بطور رکن نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب بوائلرز اینڈ پریشر ویسلز سیفٹی بورڈ کی از سر نوتشکیل کی منظوری دی گئی۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے 12 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں کامران بارہ دری لاہور کی بحالی و تزئین و آرائش کی منظوری دی گئی۔ ضلع سیالکوٹ کی 02 ترقیاتی سکیموں کو اے ڈی پی 2025-26 میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ نادرا اور محکمہ داخلہ کے درمیان معاہدے میں توسیع کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ٹرانسفر پالیسی 2022 میں ترامیم اور دیگر ضروری ایجنڈا آیٹمز کی منظوری دی گئی۔






