وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق صوبہ پنجاب میں سیوریج نظام کی جدید خطوط پر منصوبہ بندی کے لیے سیٹلائٹ امیجنگ، ڈرون ٹیکنالوجی اور جیوگرافک انفارمیشن سسٹم (جی آئی ایس) کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل عمر فاروق اور ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر قیصر رضا نے منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبے کے تحت پنجاب کے تمام شہروں کا جامع سیوریج ماسٹر پلان تیار کیا جائے گا، جبکہ ابتدائی مرحلے میں گوجرانوالہ سے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے جدید ڈرونز، سیٹلائٹ امیجنگ اور جی آئی ایس ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی تاکہ نکاسیٔ آب کے نظام، ڈرینز اور آبی راستوں کی درست نقشہ سازی اور تجزیہ ممکن بنایا جا سکے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے ہدایت کی کہ پنجاب واسا میں خصوصی جی آئی ایس سیل قائم کیا جائے تاکہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈرینز، سیوریج نیٹ ورک اور آبی راستوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے ممکنہ سیلابی صورتحال، واٹر مینجمنٹ، اربن فلڈنگ اور سیوریج سے متعلق اہم فیصلوں میں مؤثر معاونت حاصل ہوگی۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ گوجرانوالہ میں پائلٹ پراجیکٹ کے نتائج کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اسی ماڈل کو مرحلہ وار دیگر اضلاع میں بھی متعارف کرایا جائے تاکہ پورے پنجاب میں جدید، سائنسی اور ڈیجیٹل بنیادوں پر سیوریج پلاننگ کا نظام قائم کیا جا سکے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کہا کہ موجودہ دور میں سیوریج ماسٹر پلاننگ وقت کی اہم ضرورت ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اربن فلڈنگ اور نکاسیٔ آب سے متعلق مسائل کا مؤثر اور پائیدار حل ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں کو محفوظ، جدید اور معیاری شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
*لاہوریوں کے لیے بڑی خوشخبری، پہلے سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے پی سی ون کی منظوری*
2 دن ago
پنجاب کے سیوریج نظام کی پلاننگ سیٹلائٹ امیجنگ کے ذریعے کی جائے گی،نورالامین مینگل کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ
3 دن ago
*آزاد کشمیر الیکشن میں عوام نے پنجاب کی کارکردگی کو ووٹ دیا ہے۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب*
3 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر واسا سروسز کا دائرۂ کار تحصیلوں تک بڑھانے کا فیصلہ،99 تحصیلوں کا انتخاب*
6 دن ago






