وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے کے مختلف شہروں کے لئے 1500 الیکٹرک بسیں چلانے کے پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی ہے۔پنجاب کے دور دراز بڑے شہروں میں مرحلہ وار الیکٹرک بسوں پر مشتمل ٹرانسپورٹ سسٹم شروع کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے پراجیکٹس پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں سرگودھا،شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان سمیت چھ اضلاع میں نئے ٹرانسپورٹ سسٹم لانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پہلے مرحلے میں 380الیکٹرک بسوں کی خریداری کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔ پہلے مرحلے میں لاہور اور گوجرانوالہ میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور، گوجرانوالہ الیکٹرک بس سروس کے لئے اگلے جون تک کی ڈیڈلائن مقرر کر دی۔ اجلاس میں فیصل آباد میں اورنج اور ریڈ بس سروس شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ سمندری روڈ تا سرگودھا روڈ ریڈ بس سروس اور جڑانوالہ تا جھنگ روڈ اورنج بس سروس شروع کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں الیکٹرک بس کے ٹریک کی فوری تعمیر کے لئے پلان طلب کر لیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہور میں یلیو لائن الیکٹرک بس کے ٹریک کی پلاننگ کے لئے 15روز کی مہلت دے دی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے الیکٹرک بسوں کے چارجنگ سٹیشن قائم کرنے پلان بھی طلب کر لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہور میں جدید ترین ٹرانسپورٹ ٹاور کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی منظوری بھی دی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سب کی وزیر اعلیٰ ہوں، لاہور ہی نہیں باقی شہروں کے عوام کا بھی جدید ٹرانسپورٹ سسٹم پر پورا حق ہے۔ خواہش ہے کہ پنجاب کے ہر بڑے شہر میں شاندار اور جدید ترین بس سسٹم موجود ہو۔ ترقی کے سفر میں سب کو شریک کرنے کے لئے دیگر شہروں میں الیکٹرک بسیں چلائی جائے گی۔
Read Next
2 گھنٹے ago
سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا سول ڈیفنس ہیڈکوارٹر کا دورہ
1 دن ago
ستھراپنجاب میں کام نہ کرنے والوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے،مریم نواز کی ایس او پیز تشکیل دینے کی ہدایت
2 دن ago
CM Punjab orders improved cleanliness across housing societies, commercial areas in Punjab
3 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی مون سون کے فوراً بعد ہر شہر میں خستہ حال عمارتوں کے سروے کی ہدایت
3 دن ago
پنجاب حکومت نے 35 تحصیلوں میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کی تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈرنکنگ واٹر بوتل پر چارجز لگانے کی ابتدائی تجویز مستر دکر دی
4 دن ago
پنجاب کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کیلئے 12 ارب 52 کروڑ کے فنڈز،900یوسی سیکرٹریز کی بھرتیوں،پیدائش و اموات رولز،سینی ٹیشن فیس محکمہ ایکسائز کے ذریعے وصول کرنے کی منظوری دے دی
4 دن ago
CM Maryam Nawaz Meets JICA President Dr Akihiko Tanaka; Agrees to Expand Cooperation in Public Welfare Sectors
5 دن ago


