ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکسز بارے اجلاس

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکسز بارے اجلاس ہوا۔اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے، ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر اور ڈائریکٹر سپورٹس کمپلیکسز نے بریفنگ دی۔اجلاس میں سپورٹس کمپلیکسز میں شامل کی گئی نئی سروسز بارے بریفنگ دی گئی۔ایل ڈی اے نے گارڈن ٹاؤن، ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاؤن اور ویسٹ کینال میں پیڈل ٹینس کورٹ بنایا ہے۔ ایل ڈی اے کے چار سپورٹس کمپلیکس میں آر ایف ڈی سسٹم انسٹال کر دیا گیا ہے۔ ایل ڈی اے کے سات سپورٹس کمپلیکسز میں مجموعی طور پر 7 ہزار سے زائد فیملیز مستفید ہو رہی ہیں۔ اجلاس میں ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکسز کی کارکردگی و دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر سپورٹس کمپلیکسز کو ٹاسک سونپے۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے سپورٹس کمپلیکسز میں آپریشنل امور کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکسز کو سو فیصد کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر چلایا جائے۔ ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکسز کے عملہ کی لائف سیونگ و دیگر ٹریننگ لازمی کروائی جائے۔ ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکسز کو مرحلہ وار سولر انرجی پر منتقل کیا جائے۔ ڈی جی ایل ڈی جی ممبران کو بہتر سروسز کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہسروس ڈیلیوری کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں، ٹریننگ عملہ و کوچز بہتر پرفارمنس دیکھائیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے چائنہ سکیم، گجرپورہ سپورٹس کمپلیکس کو بھی جلد فعال کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں سپورٹس کمپلیکسز کے بجٹ و دیگر امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر سی اینڈ آئی، اور سپورٹس کمپلیکس کے افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button