وزیراعلٰی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے وکلاء کی نمائندہ وفد کی سینئر قانون دان اسدایڈوکیٹ کی قیادت میں ملاقات

اس ملاقات میں بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران ، صوبائی وزیر رحمت خالق ، معاون خصوصی مولانا سرور اور سیکریٹری ٹو وزیراعلی گلگت بلتستان رحیم گل بھی موجود تھے ۔ وکلاء کی جانب سے سینئر قانون دان اسد ایڈوکیٹ نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کو وکلاء کے مطالبات سے آگاہ کیا ۔ جس پر وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا کہ وکلاء کے تمام جائز مطالبات کو پورا کیا جائے گا ۔ وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا کہ وکلاء ہمارے معاشرے کا چہرہ ہیں اور لہذا وکلاء جب چاہیں اپنے ایشوز لیکر مجھے سے ملاقات کریں۔ میرے دروازے گلگت بلتستان کی عوام کے لیئے کھلے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ وزیر قانون اور امجد ایڈوکیٹ کی قیادت میں بنائی گئی کمیٹی کے ساتھ مل کر بہت جلد وکلاء کے مسائل کا حل نکالا جائے گا ۔ انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے مالی مسائل وکلاء برادری کو معلوم ہیں مگر اس کے باوجود بھی صوبائی حکومت وکلاء کو ہر گز مایوس نہیں کرے گی ۔ وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا کہ ہر کام قانون کے مطابق ہوگا اور وہ کام ہوگا جو قانون اجازت دیتا ہے۔ وکلاء حکومت کے ساتھ مل عوام کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کی مدد کرے اور اہم ایشوز کی نشاندھی کرے تاکہ حکومت مزید عوام کی بہتر خدمت کر سکے ۔ جس پر وکلاء نے وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ عوام کی منتخب حکومت خاص کر وزیراعلی گلگت بلتستان وکلاء کو مایوس نہیں کرینگے کیونکہ وکلاء اور گلگت بلتستان کے عوام کو حاجی گلبر خان جیسے سینئر سیاستدان سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا کہ وزیراعلی آفس سے جو احکامات وکلاء کے ڈیمانڈ کے حوالے جاری کئے گئے ہیں اس پر عملدرآمد ہوگا اور وکلاء کو مایوس ہونے نہیں دیا جائے گا ۔

جواب دیں

Back to top button