ضلع رحیم یار خان کے میونسپل اداروں کے ذرائع آمدن اور میونسپل سروسز کی استعداد کار میں اضافے کے اقدامات کاجائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی صدارت اجلاس

رحیم یار خان( )ضلع کے میونسپل اداروں کے ذرائع آمدن اور میونسپل سروسز کی استعداد کار میں اضافے کے اقدامات کاجائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے سابق ایم این اے میاں امتیاز احمد کے ہمراہ اجلا س کی صدارت کی۔اسسٹنٹ کمشنر وقاص ظفر، اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد راشد اقبال، اسسٹنٹ کمشنر خانپور فیض فرید اور اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور شکیب سرور کی شرکت جبکہ تمام میونسپل کمیٹیز کے چیف افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام میونسپل کمیٹیز کے ایڈ منسٹریٹرز اور چیف افسران اپنے ملکیتی اثاثہ جات اور دیگر ذرائع آمدن کی جامع تفصیلات جمع کرتے ہوئے آمدن و اخراجات میں توازن لائیں اور ذرائع آمدن بڑھانے کے حوالے سے بلدیاتی ادارے اپنی ملکیتی پراپرٹی کے کرایوں کو ازسر نو ترتیب دیں جس کے لئے مقامی عوامی نمائندگان کی مدد حاصل کی جائے تاکہ وہ تاجر تنظیموں کے ساتھ مل کر بلدیاتی اداروں کو مالی طور پر مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے ملکیتی پراپرٹی کے کرایوں میں تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مناسب اضافہ کیا جائے۔علاوہ ازیں مالیاتی امور میں شفافیت کے لئے ایڈ منسٹریٹرز اداروں میں چیک اینڈ بیلنس کا سخت معیار قائم کریں تاکہ کوئی بھی اپنے ذاتی مفاد کے لئے ادارہ کے اجتماعی مفاد کو نقصان نہ پہنچائے۔ سابق ایم این اے میاں امتیاز احمد نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے بلدیاتی اداروں کے ذرائع آمدن میں اضافہ ناگزیر ہے اور اس کے لئے تمام ارکان پارلیمنٹ اور عوامی نمائندگان بلدیاتی اداروں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں گے جبکہ بلدیہ کی پراپرٹی کے کرایوں سے متعلق مسائل حل کرانے میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کے سیوریج سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے بلدیاتی اداروں کی استعداد کار میں اضافے کے لئے بھی حکومت سے خصوصی فنڈز حاصل کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button