پھلوں کے بادشاہ آم کو بھی مضر صحت مصالحہ(کیمیکل)لگنے لگا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے حکم پر وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین فوڈسیفٹی ٹیموں کے ہمراہ کاہنہ نو فروٹ منڈی پہنچ گئے۔ جاری تفصیلات کے مطابق مضر صحت کیمیکل کیلشیم کاربائیڈ سے تیار پھل فروخت کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے900 کلو آم تلف کردیے اورسپلائرز کو وارننگ جاری کردی گئی۔ اس موقع پر وزیرخوراک بلال یاسین کا کہنا ہے کہ تلف کیے گئے پھلوں کو جلدی پکانے کے لیے ممنوعہ کیمیکل کیلشیم کاربائیڈ کا استعمال کیا گیا تھا، کیلشیم کاربائیڈ کیمیکل پیکٹ میں رکھ کر آم کے ڈبوں میں رکھا جاتا ہے۔ بلال یاسین نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ کے حکم پر روزانہ کی بنیاد پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں پھلوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ موسم گرما میں آم کی زیادہ مانگ کی وجہ سے پھل کو جلد پکانے کیلئے کیلشیئم کاربائیڈ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ کیلشیم کاربائیڈ سے تیار فروٹ غذائیت کی بجائے صحت کے لیے مضر ثابت ہوتا ہے بیچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشن صحت مند پنجاب کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ پنجاب میں غذائیت سے بھرپور خوراک اولین ترجیح، جعلسازی پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔
Read Next
3 دن ago
ساہیوال فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ کی تعمیر مکمل، نئی جگہ منتقلی رواں ماہ ہوگی:سلمیٰ بٹ
6 دن ago
گندم کے تصدیق شدہ بیج کی نقل و حرکت کے لئے ایس او پیز جاری کر دیئے،سیکرٹری فوڈ سیفٹی ڈاکٹر کرن خورشید
1 ہفتہ ago
پنجاب کی مارکیٹ کمیٹیوں کی کارکردگی جانچنے کیلئے 100 نمبرز کا اسکورنگ فارمولا جاری
2 ہفتے ago
کرپشن کے خلاف کارروائیوں میں 79 کروڑ 96 لاکھ 44 ہزار روپے کی بڑی ریکوری ہوئی ہے،سیکرٹری فوڈ سیفٹی ڈاکٹر کرن خورشید
3 ہفتے ago
*Punjab reports over 19,500 overcharging cases in one week*
Related Articles
فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے ذیلی اداروں کی کارکردگی مزید موثر بنانے کے لئے قوانین میں اہم ترامیم کی جارہی ہیں، ڈاکٹر کرن خورشید
4 ہفتے ago
پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کاہنہ کاچھا،ملتان اور فیصل آباد میں "منڈی مارٹ” کے فلیگ شپ منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا
ستمبر 4, 2026
جدید ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے ذریعے ملاوٹ شدہ اشیائے خور و نوش کی فوری نشاندہی ممکن ہو گئی- ڈاکٹر کرن خورشید
ستمبر 2, 2026


