پنجاب میں سکول ٹیچرز کے لئے ڈریس کوڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔سکول ایجوکیشن سے متعلق بریفنگ دی گئی اور اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں سکولوں میں صفائی کے لئے ستھرا پنجاب کی سروسز حاصل کرنے پر اتفاق کیاگیااورسکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا اصولی فیصلہ کیاگیا۔ آؤٹ سورسنگ کے لئے سکول ایمپرورومنٹ کارڈ متعارف کرانے کابھی فیصلہ کیاگیا۔پنجاب پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کے تحت آؤٹ سورسنگ فیز فور کی منظوری دی گئی۔پہلی مرتبہ پنجاب کے سکولوں میں ڈسٹنس لریننگ متعارف اور آڈیو ویژول لریننگ شروع ہوگی۔پنجاب میں مارچ تک 140نواز شریف سکول آف ایمی ننس پی پی پی موڑ پر فنکشنل ہوں گے۔پنجاب کے 344 سکولوں میں 42614 طلبہ اور 3566 اساتذہ کی سپوکن کلاسز دی جائیگی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ لاکھ طلبہ کے لئے سپوکن کلاسز شروع کرنے کا ہدف دے دیا۔پنجاب کے 13اضلاع میں 11لاکھ 37ہزار طلبہ کے لئے سکول میل پروگرام جاری ہے۔ نئے ایگزامینیشن گریڈ سسٹم کے تحت 15مارچ سے امتحان شروع ہوں گے اور 31 مارچ کو رزلٹ آئے گا۔پنجاب میں پہلی مرتبہ آن لائن پیپر چیکنگ کا سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔بریفنگ میں بتایاگیا کہ آؤٹ سورسنگ کے بعد سکولوں کی انرولمنٹ میں 800فیصد سے زائد اضافہ کار یکارڈ قائم۔ سکول آؤٹ سورسنگ فیز ون کی تکمیل کے بعد114 فیصد اور فیز ٹو کی تکمیل کے بعد 24 اضافہ ہوا۔ آؤٹ سورسنگ فیز ون میں ٹیچرز کی تعداد میں 40 فیصد اور فیز ٹو میں 46 فیصد اضافہ ہوا۔ آؤٹ سورسنگ کے بعد 540سکولوں میں 866 نئے کلاس روم تعمیر ہوئے۔ آؤٹ سور س سکولوں میں 9033 کمروں کی تعمیر و مرمت کی گئی۔آؤٹ سورس سکولوں کی 5345 کلا س روم کی مرمت کی گئی۔آؤٹ سورس سکولوں میں 27 لاکھ مربع فٹ سے زائدچار دیواری تعمیر اور مرمت کی گئی۔ آؤٹ سورس سکولوں میں 5067 ٹائلٹس کی تعمیر و مرمت کی گئی۔8911 سکولوں میں پینٹ ورک کو مکمل کیا گیا۔ بریفنگ میں مزید بتایاگیا کہ 20 آؤٹ سورس سکولوں کو میٹرک اور 2219سکولوں کو ایلیمینٹری لیول تک اپ گریڈ کیا گیا۔ پنجاب کے سکولوں میں آؤٹ سورسنگ کے بعد 160450 نئے فرنیچر سیٹ مہیا کیے گئے۔ آؤٹ سورس سکولوں میں 3665 واٹر ٹینک اور 18380 واٹر کولر لگائے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کوشش ہے کہ ہر بچہ سرکاری سکول میں معیار تعلیم حاصل کرے اور اعتماد سے زندگی کو سنوارے۔ سرکاری سکول کا معیار ایسا بنانا چاہتے ہیں ہر کوئی اپنے بچے کو سرکاری سکول میں داخل کرانے چاہئے۔ پنجاب کے ہر سکول کی حالت بہتر بنانا میری ذمہ داری ہے۔
Read Next
3 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ ییلو لائن ماس ٹرانزٹ کی تکمیل کے لئے مارچ 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر کردی
3 گھنٹے ago
لاہور کی دس سڑکوں کی بیوٹیفکیشن کی منظوری،ایجرٹن روڈ، لٹن روڈ،ڈیوس روڈ،لوئر مال،لارنس روڈ،کیوئنز روڈ،بینک روڈ شامل
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملتان کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات
3 دن ago
Punjab Home Department Issues Guidelines for Special Arrangements to Celebrate Eid Milad-un-Nabi (PBUH)
3 دن ago
*Jinnah Institute of Cardiology was my dream; I eagerly awaited its completion, says CM Maryam Nawaz*
Related Articles
پی ایس او ٹو وزیر اعلٰی پنجاب ثقلین سلیم کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،محمد ابراہیم شاہ کی تقرری
3 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاستھرا پنجاب ورکرز کو پانچ تاریخ سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم
4 دن ago
پنجاب کے ہر کامیاب منصوبے کے پیچھے پی آئی ٹی بی کی ٹیکنیکل سپورٹ شامل ہے،وزیر اعلٰی مریم نواز شریف
4 دن ago
وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کو9 اضلاع میں 2778 نئے واٹرفلٹریشن پلانٹ کے پراجیکٹس کی رپورٹ پیش
6 دن ago


