وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے لائنز ایریا پارکنگ پلازہ، جامع کلاتھ اور قیوم آباد میں واقع شاپنگ مالز کا تفصیلی دورہ کیا اور کمرشل عمارتوں میں فائر اینڈ سیفٹی انتظامات، ایمرجنسی اخراجی راستوں اور مجموعی حفاظتی صورتحال کا جائزہ لیا، دورے کے موقع پر کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، وزیر بلدیات سندھ نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دی کہ فائر فائٹنگ سسٹمز کی فعالی، پانی کے ریزروائر، فائر الارم، ایمرجنسی لائٹس اور ایگزٹ روٹس کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ رکھا جا سکے، سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عوامی مقامات پر حفاظتی غفلت ناقابل قبول ہے اور سندھ حکومت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ تمام شاپنگ مالز، سپر اسٹورز اور کمرشل پلازہ جات میں فائر اینڈ سیفٹی قوانین پر مکمل عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، وزیر بلدیات سندھ نے کمشنر کراچی اور ڈی جی کے ڈی اے کو ہدایت دی کہ شہر بھر میں واقع کمرشل عمارتوں کی جامع فائر اینڈ سیفٹی آڈٹ کر کے رپورٹ مرتب کی جائے اور جہاں خامیاں پائی جائیں وہاں فوری اصلاحی اقدامات کے ساتھ ساتھ متعلقہ مالکان کو پابند کیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ ایمرجنسی کی صورت میں عوام کے محفوظ انخلا کے لیے ایمرجنسی دروازے، سیڑھیاں اور راستے ہر وقت فعال، کھلے اور رکاوٹ سے پاک ہونے چاہئیں، وزیر بلدیات سندھ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں عوامی استعمال کی عمارتوں کو محفوظ بنانے کے لیے نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا اور کسی بھی قسم کی کوتاہی کی صورت میں بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی
Read Next
1 دن ago
*سندھ اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کثرتِ رائے سے منظور*
1 دن ago
*ضبط شدہ گندم فلور ملز کو جاری کرنا شروع کردی جائے،صارفین کو سستا آٹا فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعلیٰ سندھ*
5 دن ago
*سندھ کے 5 ہونہار طلبہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کےلیے بھٹو اسکالرشپس جیت لیں*
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات؛وفاق اور صوبوں کے درمیان رابطہ کاری بڑھانے پر اتفاق
1 ہفتہ ago
کراچی کا مستقبل ہماری مشترکہ کوششوں اور یکجہتی پر منحصر ہے،سید مراد علی شاہ
Related Articles
صوبے کی تقسیم اور نئے صوبوں کے قیام کی کوششیں متفقہ طور پر مسترد،سندھ اسمبلی میں اہم قرارداد منظور
2 ہفتے ago
مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،کچے کی زمین کے سروے کےلئے 70 کروڑ 50 لاکھ روپے کی منظوری
2 ہفتے ago



