کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف نے ڈی سی ننکانہ رعنا حمید کے ہمراہ ضلعی ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نعمان یوسف نے ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل اور ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر 1122ریسکیو، واسا، سی اینڈ ڈبلیو، سول ڈیفنس و ضلعی افسران ہمراہ موجود تھے۔ کمشنر لاہور نے ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل کا دورہ کیا اور سیفٹی آلات، فائر ہائیدرینٹس کی تنصیب و فعالیت کو چیک کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے باہر نئے نصب شدہ فائر ہائیڈرینٹس کو چیک کیا، ہسپتال وارڈز و کاریڈورز میں آگ بجھانے والے آلات کی تنصیب و فعالیت کو بھی چیک کیا۔ کمشنر لاہور نے وارڈز میں موجود مریضوں سے ملاقات کی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور نعمان یوسف نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں سیفٹی آلات فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب و فعالیت کو چیک کیا جا رہا ہے، ریسکیو 1122 مطلوبہ پوائنٹ کی نشاندہی پر فائرہائڈرنیٹس و سیفٹی آلات نصب کیے جارہے ہیں، واسا شناخت کردہ پوائنٹس پر فائر ہائیڈرینٹس نصب کررہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ یکساں اہمیت ہے کہ سیفٹی آلات کی تنصیب اور استعمال کی تربیت کو مکمل طور پر چیک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بحثیت ایک ٹیم تمام محکمے سیفٹی آلات کی تنصیب و فعالیت کو مکمل کررہے ہیں، ہسپتال انتظامیہ کی انٹرنل ٹیمز تمام پہلووں سے سیفٹی آلات کو چیک کریں، تمام ہسپتالوں کو ضلعی انتظامیہ کا مکمل تعاون حاصل ہے، ٹیمیں سروے و فزیکل کام مکمل کریں۔بعد ازاں کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف نے ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر واسا و ضلعی انتظامیہ نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈسپوزل سٹیشن نیسپاک ڈیزائین کے مطابق اور ہل کیچمنٹ ایریا و آبادی کو مدنظر رکھ کر بنایا جارہا ہے۔ اس پر کمشنرلاہور نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کو ڈیڈ لائن کے مطابق مکمل کریں۔
Read Next
2 گھنٹے ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے داتا گنج بخش زون کے مختلف علاقوں کا دورہ
1 دن ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
4 دن ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
6 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
2 ہفتے ago
ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں،کمشنر لاہور نعمان یوسف
Related Articles
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
2 ہفتے ago
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 ہفتے ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
2 ہفتے ago



