وزیراعلی پنجاب ہدایات پر کمشنرلاہورڈویژن مریم خان کے محرم انتظامات جائزے کے لئے دوروں کا تسلسل جاری ہے۔ کمشنر لاہور مریم خان اور آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل نے ضلع قصور کا دورہ کیا اور محرم روٹس پر سکیورٹی اور میونسپل انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی قصور آصف رضا اور ڈی پی او نے محرم انتظامات پر تفصیلا بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع قصور میں محرم جلوسوں کی تعداد 109 جبکہ مجالس کی تعداد 506 ہے۔ کمشنرلاہور مریم خان اور آر پی او اطہر اسماعیل نے قصور مرکزی محرم روٹ کا پیدل دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے مرکزی جلوس قصور کیلئے امام بارگاہ مسجد شاہ نجف اور مرکزی مدرسہ جامعہ عربیہ ضلع قصور کا دورہ کیا۔ قصور مرکزی جلوس روٹ پر جامعہ اہلحدیٹ مسجد اور جامع علی مسجد کا بھی دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے امام بارگاہ اور مساجد کے علما اکرام اور آئمہ عظام سے ملاقات کی۔ علماء و آئمہ عظام کا بین المسالک ہم آہنگی کے تسلسل کا اعادہ کیا اور انتظامیہ سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ کمشنر لاہور نے محرم روٹس پر سبیلوں پر انتظامات اور موبائیل سبیل وہیکل کو بھی چیک کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور مریم خان نے کہا ہے کہ قصور مرکزی جلوس روٹ کو حتمی لائحہ عمل کے مطابق چیک کیا گیا، انہوں نے کہا کہ محرم روٹس پر پیچ ورک، لائٹنگ اور نکاسیئ آب پیشگی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے، حکومتی ہدایات اور ایس او پی ز کیمطابق تمام انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ڈی سی اور ڈی پی او تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مکمل طور پر خود رابطہ میں رہیں۔
Read Next
6 گھنٹے ago
حکومت پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون فلائنگ پر 30 روزہ مکمل پابندی کا حکم نامہ جاری کر دیا
1 دن ago
*لاہور کے 73 سکولوں میں نئے کلاس رومز و اضافی واش رومز تعمیر ہورہے ہیں۔کمشنر لاہور*
1 ہفتہ ago
*لاہور میں جاری پولیو مہم جائزہ.کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ایل او ایس پولیو سنٹر۔رسول پارک۔سمن آباد ایریاز کا دورہ.*
1 ہفتہ ago
*ڈی سی لاہورکی صدارت میں انسداد پولیو کا جائزہ اجلاس*
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا قصور میں جاری ترقیاتی و بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کا دورہ۔*
Related Articles
*ایم ڈی کیٹ امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144نافذ ہے۔غیر متعقلہ اشخاص کا داخلہ بند ہے۔کمشنر لاہور*
1 ہفتہ ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے داتا گنج بخش زون کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 ہفتے ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
2 ہفتے ago



