کمشنر لاہور زید بن مقصود کا میٹرک سپلیمینٹری امتحانی مرکز گورنمنٹ ہائر سیکنڈری گرلز سکول چوبرجی گارڈنز کا دورہ

کمشنر لاہور زید بن مقصود نےمیٹرک سپلیمینٹری امتحانی مرکز گورنمنٹ ہائر سیکنڈری گرلز سکول چوبرجی گارڈنز کا دورہ کیا۔کمشنر لاہور نے کہا کہ بورڈ کے تحت میٹرک سپلیمینٹری امتحانات کیلئے 70امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔

آج مارننگ سیشن کاانگریزی(لازمی )کا پیپر ہے۔نگران اور عملہ اپنے ڈیوٹی فرائض انجام دے رہے ہیں۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے امتحان کنندگان کی فہرستوں۔سیٹنگ پلان اور حاضری شیٹس کو بھی چیک کیا۔

کمشنر لاہور نے سختی سے ہدایت کی کہ کسی بھی امتحانی مرکز کی حدود میں بلا اجازت اور غیر افراد کا داخلہ سختی سے منع ہے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ کی ہدایت پر تمام مجاز افسران امتحانی مراکز کو چیک کررہے ہیں۔کمشنر لاہور نے تصویری رولنمبر فہرست کیمطابق طالبات کی کمرہ امتحان میں حاضری کو چیک کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ریذیڈنٹ انسپیکٹر و نگران امتحانی مراکز نے کلاس رومز دیواروں کو کسی قسم کی تحریر سے صاف رکھا ہے۔ کمشنر لاہور نے امتحانی عملے کی حاضری کو بھی چیک کیا۔کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button