کمشنر لاہور زید بن مقصود کا چہلم امام حسین و عرس داتا گنج بخش انتظامات جائزہ، داتا دربار چوک ،دہلی گیٹ،بھاٹی ،لوہاری چہلم روٹ کا دورہ

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے چہلم امام حسین و عرس داتا گنج بخش انتظامات جائزہ کیلیے داتا دربار چوک۔دہلی گیٹ۔۔بھاٹی ۔لوہاری چہلم روٹ کا دورہ کیا۔

کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ چہلم روٹ پر پیچ ورک کرنے اور لٹکتی تاروں کو ختم کرنے کے ٹاسکس کو جلد مکمل کیا جائے۔ اور تمام محکموں کو پورے چہلم روٹ پر تفویض کاموں کو بھی جلد مکمل کیا جائے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ چہلم امام حسین پر پورے روٹ کی سیف سٹی کیمروں اور اضافی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی۔ کمشنر لاہور کو چہلم روٹ اور عرس داتا صاحب کیلئے میونسپل انتظامات اور سکیورٹی پر آگاہ کیا گیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ چہلم و عرس کے دوران بارش کیصورت میں واسا کو نکاسیئ آب کیلئے انتظامات کو مکمل رکھا جائے تاکہ بروقت رسپانس دیا جا سکے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ عرس داتا صاحب تین دن تک جاری رہے گا۔ہزاروں زائرین حاضری دینگے۔حضرت علی بن عثمان الہجویری داتا گنج بخش کا مزار اقدس لاہور برصغیر بھر کے مسلمانوں کی عقیدت کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرس کے تنیوں روز ریسکیو۔صفائی۔پولیو ۔ڈینگی اور صحت کی خصوصئ ٹیمیں دربار پر تعینات ہونگی۔ اسکے ساتھ عرس زائرین کیلئے پارکنگ انتظامات کو لیپارک کمپنی مینیج کریگی۔کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ

عرس کے دوران لنگر اور کھانے کا معیار چیک ہوگا۔فوڈ اتھارٹی چیک کرے۔ڈی سی لاہور سید موسی رضا۔ ایس پی سکیورٹی لاہور۔سی او ایم سی ایل ۔اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر اور اے سی سٹی بھی ہمراہ موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button