صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق کا ڈسکہ سول ہسپتال میں سٹی سیکن مشین کا افتتاح کردیا ہے۔رکن صوبائی اسمبلی چوہدری نوید اشرف، سابق ایم پی اے چوہدری اشرف اور ایم ایس سول ہسپتال ڈسکہ ڈاکٹر محمد علی بٹ کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں، کارکنان اور معززین شہر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

صوبائی وزیر بلدیات نے سول ہسپتال ڈسکہ میں پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت 16 سلائس سٹی سیکن مشین کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ سول ہسپتال ڈسکہ پنجاب کا نمبر 1 ٹی ایچ کیو ہسپتال ہے جس پر ہسپتال کے اہم ایس ڈاکٹر محمد علی بٹ اور ان کی محنتی ٹیم کا پیشہ وارانہ امور کی جانفشانی اور خلوص نیت سے انجام دہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال ڈسکہ میں ایمرجنسی میں سٹی سکین فری کیا جائے گا جبکہ روٹین میں صرف 2500 روپے فیس لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سٹی اسکین مشین پی ایم یو سے لنک ہے اور 4 گھنٹے بعد اس کی رپورٹ آن لائن میسر ہوگی۔





