ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ایم ڈی واسا غفران احمد کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ

ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نےایم ڈی واسا کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات عید الاضحی کی چھٹیوں میں واسا لاہور کا عملہ فلیڈ میں متحرک رہے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایم ڈی واسا غفران

احمد کے ہمراہ مون سون تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے شہر بھر کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے گارڈن ٹاون انڈر پاس احمد بلاک ڈسپوزل اسٹیشن،یوحنا آباد نشتر کالونی ڈیجیٹل کمپلینٹ سنٹر اور ڈسپوزل اسٹیشن سمیت ستو کتلہ ڈرین ڈیسلٹنگ آپریشن کا جائزہ لیا۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے مون سون بارشوں میں مزید بہتر نکاسی آب کے لیے واسا لاہور کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے انڈر پاسز اور ڈسپوزل اسٹیشن پر پمپس اور جنریٹرز کی ورکنگ کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ تمام انڈر پاسز و ڈسپوزل کی مشینری کو مکمل فعال رکھا جائے اور جنریٹرز کو اسٹینڈ بائی رکھا جائے۔عید الاضحی کی چھٹیوں میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔عید الاضحی پر ڈرینز و سیوریج میں آلائشیں پھینکنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بارش کی صورت میں تمام انڈر پاسز کو کلیئر رکھنے کی ہدایت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ڈسپوزل اسٹیشن کی سکرینوں کو صاف رکھا جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ڈیجیٹل کمپلینٹ سنٹرز کا دورہ کیا اور واسا کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ستو کتلہ ڈرین سمیت تمام ڈرینز ڈیسلٹنگ کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

جواب دیں

Back to top button