وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف ہر کمزور طبقے کی آواز بن گئیں،سپیشل افراد کے لئے ہمت کارڈ کا وعدہ بھی پورا کر دیا- وزیراعلٰی مریم نواز شریف کی موجودگی میں محکمہ سوشل ویلفیئر اور بنک آف پنجاب کے درمیان ایم او یو پردستخط کئے گئے-ایم او یو پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اخترمحموداور بنک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے دستخط کئے -بنک آف پنجاب65ہزار سپیشل افراد کو اے ٹی ایم کارڈ جاری کرے گا-پنجاب بھر میں سپیشل افراد کو ہمت کارڈ کے ذریعے ہر سہ ماہی میں 10500 روپے ادا کئے جائیں گے -پہلے مرحلے میں 40ہزار اور دوسرے مرحلے میں 25 ہزار افراد کو ہمت کارڈ جاری ہونگے-مستحق خصوصی افراد کے لئے ہمت کارڈ میں خواتین کے لئے 30 فیصد کوٹہ مختص کیا گیاہے- مستحق خصوصی افراد کی معاونت کے لئے مخصوص ہیلپ لائن 1312 بھی قائم کی گئی ہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہمت کارڈکے ذریعے 15 ستمبر تک ادائیگی شروع کرنے کی ہدایت کی- وزیراعلٰی مریم نوازشریف نے کہاکہ مستحق خصوصی افراد کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے۔ سپیشل افراد ہمارے لئے بہت ہی خاص ہیں۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،چئیر مین پی اینڈ ڈی نبیل اعوان، ڈی جی سوشل ویلفیئر آمنہ اور دیگر بھی موجود تھے-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ظفر وال میں پتنگ بازی کے واقعہ کا نوٹس لے لیاہے-وزیراعلی مریم نواز شریف نے زخمی شہری کے بہترین علاج معالجے کی ہدایت کی ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے آئی جی پولیس سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایران میں زائرین کی ایک اور بس کے حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیاہے-
Read Next
6 گھنٹے ago
مریم نواز شریف کی بھاٹی گیٹ مین ہول واقعہ پر اظہار برہمی،انتظامیہ،ایل ڈی اے،واسا سمیت ذمہ داراداروں کی کارکردگی پر سخت سرزنش
1 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد ”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا
1 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقررو تبادلے،ڈاکٹر شعیب اکبر کی خدمات وفاق کے سپرد،جاوید اختر او ایس ڈی،سائرہ عمر سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات
2 دن ago
وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،آتشزدگی کے واقعات سے بچاؤ کے لئے اہم فیصلے
2 دن ago






