صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024ء کی منظوری دے دی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی ہے۔ بل کا مقصد اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 میں ترامیم کرنا ہے۔

صدر مملکت نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔ترمیمی بل وزیر داخلہ محسن نقوی کی طرف سے بجھوایا گیا تھا ۔لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 میں ترمیم اور یونین کونسلز کی تعداد بڑھنے پہ از سر نو حلقہ بندیاں ہوں گی۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے آخری شیڈول کے مطابق پولنگ 9 اکتوبر ہو گی۔اس سے قبل29 ستمبر پولنگ کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔یہ ترمیمی بل سینیٹر سید محسن رضا نقوی وزیر داخلہ نے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ایکٹ، 2015 [اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل، 2024] میں مزید ترمیم کرنے کا بجھوایا تھا۔جس میں قائمہ کمیٹی نے رپورٹ کا بھی ذکر کیا گیا تھا ۔سینیٹر سید محسن رضا نقوی، وزیر داخلہ نے استدعا کی تھی کہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ایکٹ، 2015 میں مزید ترمیم کا بل [اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل، 2024] منظور کیا جائے۔صدر مملکت آصف علی زرداری کی اسمبلی سیشن نہ ہونے کی بنیاد پر آرڈیننس کے ذریعے ترامیم کی گئی ہیں۔جس کے بعد اسلام آباد میں 9 اکتوبر کو بلدیاتی انتخابات مشکوک ہوگئے ہیں بلکہ اب انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان کو میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی یونین کونسلوں کی ازسر نو حلقہ بندیاں کرنا پڑیں گی۔صدر مملکت آصف علی زرداری کی طرف سےمنظور کردہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 الیکشن کمیشن کو بجھوا دیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button