ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹولنٹن مارکیٹ کا دورہ کیا،ٹولنٹن مارکیٹ میں جاری اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر انفورسمنٹ فراز احمد اور پراجیکٹ ڈائریکٹر مرزا انعام نے بریفنگ دی۔

مارکیٹ کے فرنٹ ہر فساڈ آپ گریڈ، دکانوں کے باہر یونیفارم بورڈز لگا دیئے گئے ہیں۔ ٹولنٹن مارکیٹ کے پارکنگ ایریا پر ٹف ٹائلز اور پیور لگا دیئے گئے ہیں۔ٹولنٹن مارکیٹ میں بغیر ایس او پیز کے چکن کی سلاٹرنگ گندگی پھیلانے کی بڑی وجہ ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے ہدایت کی کہ ٹولنٹن مارکیٹ کے دکاندار دکانوں سے گندگی کا خاتمہ کریں، پینٹ اور صفائی کا کام جلد مکمل کریں۔پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر نے کچھ دکانداروں کے مسلسل تعاون نہ کرنے اور کام میں خلل ڈالنے کی شکایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ضلعی انتظامیہ اور ایل ڈی اے ٹیموں کو کام میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ٹولنٹن مارکیٹ کے اطراف کے کوریڈور میں ٹائلوں کی تنصیب کا کام جاری ہے۔ٹولنٹن مارکیٹ سے گندگی کا خاتمہ دکانداروں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ کام کی تکمیل تک ٹولنٹن مارکیٹ میں ڈیوٹی سر انجام دے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ ٹولنٹن مارکیٹ سے گندگی کے خاتمے کے لیے، ضلعی انتظامیہ، فوڈ اتھارٹی، ایل ڈبلیو ایم سی سمیت دیگر اداروں سے مل کر لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔اس موقع پر ڈائریکٹر انفورسمنٹ، پراجیکٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ، ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ اور پولیس موجود تھی۔






