*وزیراعلٰی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر بائیکر لین کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے، جہاں ضرورت ہوئی ترامیم کریں گے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے  لبرٹی چوک، مین بلیوارڈ گلبرگ اور فیروز پور روڈ پر بائیکر لین کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے لبرٹی چوک تا قذافی اسٹیڈیم سڑک کے اطراف کاموں کی فنشنگ ورک کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے کہا کہ چیمپینز ٹرافی کے میگا ایونٹ سے قبل اسٹیڈیم کے اطراف ایریا کو خوبصورت بنایا گیا ہے۔ایل ڈی اے نے اطراف کی سڑکوں کا اسفالٹ، سائنیج، لین مارکنگ، لائٹنگ کا کام مکمل کر لیا ہے۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے مین بلیوارڈ گلبرگ کے اطراف کمرشل املاک سے تجاوزات کے خاتمے کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مین بلیوارڈ گلبرگ کے اطراف 50 سے زائد کمرشل املاک کا فساڈ اور سائنیج بہتر کی جا رہی ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر مین بلیوارڈ گلبرگ کو ماڈل بنایا جا رہا ہے۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے فیروز پور روڈ پر بائیکر لین کے روٹ کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ڈیوٹی پر مامور ٹریفک وارڈنز اور شہریوں سے فیڈ بیک لیا۔شہریوں نے بائیکر لین کے آغاز پر مثبت تاثرات کا اظہار کیااوربہتری کی تجاویز بھی دیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے بائیکر لین میں گزرنے والے بائیکرز کی ٹریفک روانی کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر بائیکر لین کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے۔شہریوں کے فیڈ بیک کی روشنی میں جہاں ضرورت ہوئی ترامیم کریں گے۔ پائلٹ پراجیکٹ کا مقصد شہریوں کے رویہ میں مثبت تبدیلی لانا، ٹریفک روانی کو بہتر بنانا ہے۔ٹریفک پولیس اور شہریوں کے باہمی تعاون سے بائیکر لین پر عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، ایم ڈی واسا غفران احمد اور چیف ٹاؤن پلانر ون اسدلزمان موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button