حکومت سندھ کے سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ نے بلدیاتی اداروں میں عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنانے اور مقامی سطح پر بہتری لانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن 8 اپریل 2026 کو کراچی میں جاری کیا گیا۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کمیٹی کے چیئرمین وزیر بلدیات و ہاؤسنگ، ٹاؤن پلاننگ ہوں گے جبکہ سیکریٹری بلدیات کو کمیٹی کاسیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ کے انسپیکشن، انکوائریز اینڈ امپلیمنٹیشن ٹیم (CMIEIT) کے چیئرمین، لوکل گورنمنٹ کمیشن کے نامزد نمائندے، اور چیئرمین کی جانب سے نامزد دیگر اراکین بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔کمیٹی کے قیام کا مقصد مقامی سطح پر عوامی خدمات کی فراہمی کے نظام کو مزید بہتر بنانا ، خاص طور پر یونین کونسل سطح تک موجودہ سروس ڈیلیوری کے طریقہ کار کا جائزہ لینا، ترقیاتی کاموں کے معیار اور رفتار کو بہتر بنانا، مالیاتی نظم و ضبط کو یقینی بنانا، اور انسانی وسائل کے مؤثر استعمال کو فروغ دینا شامل ہے۔کمیٹی بلدیاتی کاؤنسلز کے متعلق وصول ہونے والی مالی اور انتظامی شکایات، فنڈز کے غلط استمعال، غیر قانونی بھرتیوں، آمدنی میں بےظابطگیوں کا بھی جائزہ لے گی۔مزید برآں، کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تین ماہ کے اندر اپنی حتمی رپورٹ پیش کرے جبکہ ہر ماہ عبوری پیش رفت رپورٹ بھی وزیر اعلیٰ سندھ کے دفتر کو ارسال کرے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق، سیکریٹری بلدیات کمیٹی کے اجلاسوں کے انعقاد، منٹس کی تیاری اور سرکاری ریکارڈ کی دیکھ بھال کے لیے سیکریٹریل معاونت فراہم کریں گے۔
Read Next
1 دن ago
*سندھ اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کثرتِ رائے سے منظور*
2 دن ago
*ضبط شدہ گندم فلور ملز کو جاری کرنا شروع کردی جائے،صارفین کو سستا آٹا فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعلیٰ سندھ*
6 دن ago
*سندھ کے 5 ہونہار طلبہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کےلیے بھٹو اسکالرشپس جیت لیں*
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات؛وفاق اور صوبوں کے درمیان رابطہ کاری بڑھانے پر اتفاق
1 ہفتہ ago
کراچی کا مستقبل ہماری مشترکہ کوششوں اور یکجہتی پر منحصر ہے،سید مراد علی شاہ
Related Articles
صوبے کی تقسیم اور نئے صوبوں کے قیام کی کوششیں متفقہ طور پر مسترد،سندھ اسمبلی میں اہم قرارداد منظور
2 ہفتے ago
مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،کچے کی زمین کے سروے کےلئے 70 کروڑ 50 لاکھ روپے کی منظوری
2 ہفتے ago



