وائس چیئرمین واسا چودری شہباز احمد نے کہا ہے کہ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو مون سون بارشوں کے موسم میں بروقت نکاسی اب کی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں مون سون بارشوں سے قبل تیاریاں مکمل کر لی گئی بارش کے دوران تمام ڈسپوزل اسٹیشن فعال ہیں مون سون میں بارشی پانی کی موثر نکاسی میں ڈسپوزل اسٹیشن کا کردار اہم ہے اس کے علاوہ پمپس ڈی واٹرنگ سٹیس جنریٹرز اور ٹرانسفارمرز 100 فیصد اپریشنل ہیں وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ دیال سنگھ کالج سے انٹر، پنجاب یونیورسٹی سے بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ دیال سنگھ کالج میں ایم ایس ایف کے سرکردہ رہنماوں میں شامل رہے 1998 میں پہلی بار طلباء سیاست سے قومی سیاست کی طرف قدم رکھا مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے کونسلر منتخب ہوا۔ 2000میں یونین کونسل 22 سے ناظم منتخب ہوا، پھر 2005سے 2008 تک مسلسل ناظم ہی بنتا رہا۔وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز نے مزید کہا 2008سے 2018 تک بطور ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوے۔ 2014 میں بطور وائس چیئرمین واسا کا عہدہ سنبھالا 1800 سے زائد ورک چارج کو ریگولر کروایا اب بھی جو ورک چارج ملازمین ہیں ان کو ریگولر کروانے کے لیے سر توڑ کوشش کی جائیں گی اور ان کے روزگار کو تقویت دی جائے گی میری تعیناتی سے لے کر اب تک کسی بھی ورک چارج ملازمین کو پسند ناپسند کی بنا پر نہیں نکالا گیا اور نہ ہی کسی کو نکالا جائے گا میرٹ و شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، ایس ڈی او اور سب انجینئرز کی بھرتی امتحانات کروائی ، لاہور میں 105 ٹیوب ویلز جائیکا کے تعاون سے لگوائے ۔واٹر سپلائی لائنز ، سیوریج لائنز کی تبدیلوں سمیت بہت سے بڑے منصوبے شروع کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ممبرصوبائی اسمبلی میں نے گجر پورہ میں واٹر سپلائی لائنز، شاد باغ اور کرول میں انڈرپاسز کی تعمیر کروائی اور فلٹریشن پلانٹس ، ٹیوب ویلز، سپورٹس کمپلیکس، ڈائلیسز سنٹر کےقیام سے مقامی آبادی کو سہولیات فراہم کی۔ واسا شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اب تک واسا میں نئے منصوبے شروع کیے، جنہوں نے شہریوں کو درپیش مسائل کو کم کرنے میں مدد کی۔ واسا میں انتظامی اصلاحات متعارف کروانے اور اس ادارے کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وژن ہے واسا کو ایک خودمختار ادارہ بنایا جائے جو بغیر کسی سیاسی دباؤ کے اپنے فرائض انجام دے سکے وائس چیئرمین چوہدری شہباز احمد نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر مون سون سے قبل ہی عوامی خدمات کے لیے پر عزم نظر آئے ۔ پورے مون سون میں عوامی مسائل کو بروقت حل کروانے کے لیے طوفانی دورے کیے عوام الناس سے مسلسل رابطے میں رہے ۔اگر ماضی میں دیکھا جائے تو میرے دور میں واسا نے کئی بڑے منصوبے شروع کیے۔ ان میں سے ایک اہم منصوبہ پانی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانا تھا۔ انہوں نے پرانے اور خراب ہو چکے پائپ لائنوں کو تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا جس سے پانی کی فراہمی میں بہتری آئی۔ اس کے علاوہ، نکاسی آب کے مسائل کے حل کے لیے بھی کئی اقدامات کیے گئے۔ شہریوں کو آن لائن خدمات فراہم کرنا شروع کیں، جس سے لوگوں کو اپنی شکایات درج کرنے اور بل کی ادائیگی میں آسانی ہوئی چوہدری شہباز احمد نے کہا ہمیشہ ماحولیات کی حفاظت کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا واسا کے ذریعے ایسے منصوبے شروع کیے جن سے نہ صرف پانی کے وسائل کو محفوظ بنایا جا سکے بلکہ نکاسی آب کے مسائل کو بھی ماحولیاتی دوستانہ طریقے سے حل کیا جا سکے۔جس میں سے سرفس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ شامل ہے۔ شجرکاری مہمات میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور واسا کے ملازمین کو ماحول دوست اقدامات اپنانے کی ترغیب دی۔ پانی کا ضیاع ایک بڑا مسئلہ ہے جسے حل کرنے کے لیے ہمیں اپنی عادات میں تبدیلی لانی ہوگی۔ چوہدری شہباز احمد نے کہا واسا کے نظام میں بہتری لانے کے لیے بہت محنت کی، لیکن انہیں کئی چیلنجز کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے مسائل ایک پیچیدہ مسئلہ ہیں جنہیں حل کرنے کے لیے کئی محاذوں پر کام کرنا پڑتا ہے۔ایک بڑا مسئلہ فنڈز کی کمی ہے۔ واسا کو اپنے منصوبوں کے لیے مالی وسائل کی فراہمی میں ہمیشہ مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ پرانی پائپ لائنوں اور ناکافی انفراسٹرکچر کی وجہ سے بھی کئی منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے۔ عوامی رابطہ کی پالیسی ہے ہمیشہ عوام کی رائے کو اہمیت دی ہے اور ان کی شکایات کو سنجیدگی سے حل کرنے کی کوشش کی ہے۔
Read Next
3 دن ago
چیئرپرسن وزیر اعلیٰ سرویلنس ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین کا راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا دورہ ،ڈی جی آرڈی اے کنزہ مرتضٰی کی بریفنگ
1 ہفتہ ago
*وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا حلقہ پی پی 174 کریم پارک میں زیر زمین واٹر ٹینک منصوبے کا افتتاح*
2 ہفتے ago
وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت ایل ڈی اے کے مختلف امور بارے اہم اجلاس، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی بریفنگ
2 ہفتے ago
جیلانی پارک میں سالانہ ”گل داؤدی” نمائش کا دوسرا دن وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا دورہ،بریفنگ
نومبر 22, 2024
ورلڈ بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے مشترکہ مشن کاپنجاب صاف پانی اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ،پانی کے منصوبوں میں دلچسپی
Related Articles
واسا لاہور کے آئی ٹی ماہرین پنجاب میونسپل سروسز کمپنی کو کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کی تیاری میں مدد فراہم کریں گے،مشترکہ اعلامیہ
نومبر 20, 2024
ڈینش انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایجنسی کے وفد کاواسا ہیڈ آفس کا دورہ ،ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اجلاس،بریفنگ
نومبر 20, 2024
وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے ایل ڈی اے ایونیو ون سکیم کے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر کا افتتاح کر دیا میڈیا سے گفتگو
نومبر 20, 2024
آئی ایف سی اور ورلڈ بینک کے وفد نے واسا ہیڈ آفس کا دورہ،ایم ڈی غفران احمد کی زیر صدارت اجلاس،باہمی تعاون پر اتفاق
نومبر 19, 2024