سموگ سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم کا آغاز، ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ عمارہ اطہر ،ماحولیاتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ عمران حامد

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر انسداد سموگ یونٹ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ ، سی ٹی او لاہور اور محکمہ ماحولیات کے تعاون سے سموگ سے بچاو کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے مرکزی تقریب ملتان روڑ چوبرجی پر منعقد ہوئی جس میں سی ٹی او لاہور عمارا اطہر اور ڈی جی انوائرنمنٹ عمران حامد نے خصوصی طور پر شرکت کی اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دی اور گاڑیوں کے مالکان میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے . اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے سی ٹی او لاہور عمارا اطہر نے کہا کہ سموگ کے خطرہ کے پیش نظر ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے تاکہ سموگ کا مستقل بنیادوں پر تدارک کیا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ بروقت اپنی گاڑیوں کی ٹیوننگ اور ریپیرنگ کروائیں اور گاڑیوں کے دھوئیں کو ختم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ یہ فضائی آلودگی پیدا نہ کریں ۔ سی ٹی او عمارہ اطہر نے مزید کہا کہ سموگ اور فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے ہم نے گاڑیوں کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے اور رواں ماہ سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اس لیے ضروری ہے کہ شہری زمہ داری کا مظاہرہ کریں اور اپنی گاڑیوں کی بروقت ٹیوننگ کروائیں۔ ڈائریکٹر جنرل انوائرنمنٹ عمران حامد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سموگ کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی بنائی ہے اور ماحولیاتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ سموگ کے تدارک کے لیے حکومتی سطح پر ٹیکنیکل ورکنگ گروپس کی تشکیل کی گئی ہے تاکہ بروقت اقدامات سے سموگ کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ شہری فضائی آلودگی سے بچنے کے لیے ایئر کوالٹی انڈیکس کو فالو کریں اور سموگ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ عمران حامد نے کہا کہ سموگ کے تدارک کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کو الیکٹرک بسوں پر منتقلی کا پلان بنایا ہے۔اسی طرح اینٹوں کے بھٹوں کو جدید زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ فضائی آلودگی سے بچا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button