متروکہ وقف املاک بورڈ میں سروس کا دورانیہ مکمل ہونے پر کنٹرولر آف اکاونٹس عدیل احمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقادکیا گیا ۔سیکرٹری بورڈ فرید اقبال و دیگر افسران نے انکی کی خدمات کو سراہتے ہوئےخراج تحسین پیش کیا ۔ تقریب میں ، ایڈیشنل سیکرٹری (شرائنز )سیف اللہ کھوکھر ،ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ثنااللہ خان ،ڈائریکٹر لیگل عظمی شہزادی ، سینئر اکاونٹس آفیسر محمد مصطفی،ڈپٹی سیکرٹری ویجیلنس محمدجاوید ،ایڈمنسٹریٹر اکرم جویئہ ،اسسٹنٹ اکاونٹس آفیسرز سعید الرحمن خٹک ،احمد نواز ، باسط خان ،راجا احتشام فاروق ، علی اصغر الحسینی، آرگنائزرصدام حسن آڈٹ،راحیل مغل،پی آر او غلام محی الدین ،بلال ڈار،کاشف اکاوئنٹنٹ و دیگر بورڈافسران و ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔سیکرٹری بورڈ نے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدیل احمد شعبہ حسابات میں لگن اور عزم کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔عدیل احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بطور کنٹرولر اکاونٹس متروکہ وقف املاک میں نے اپنی ذمہ داری شفافیت سے انجام دی ہے بورڈ میں میرا گزار ہوا وقت مثالی تھا ،ماتحت افسران و سٹاف نے دفتری امور میں میرے ساتھ مکمل تعاون کیا جس پر میں انکا شکر گزار ہوں ۔تقریب کےشرکانے کنٹرولر آف اکاونٹس کی خدمات کو سراہتے ہوئے مستقبل میں انکے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ سیکرٹری بورڈ نے عدیل احمد کی اعلی خدما ت کے اعترف میں تعریفی شیلڈ پیش کی ۔
Read Next
2 ہفتے ago
ینگ جرنلسٹس فیڈریشن کے وفد کا لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ
2 ہفتے ago
آرائیں کمیونٹی پاکستان ضلع لاہور کی نو منتخب ایگزیکٹو باڈی کی تقریب حلف برداری
3 ہفتے ago
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لاہور پریس کلب کے لیے سٹیٹ آف دی آرٹ آئی ٹی لیب کا اعلان کر دیا
4 ہفتے ago
کینیڈا میں مقیم بھارتی شاعر اور مصور پرتیک سنگھ کے اعزاز میں تقریب
نومبر 22, 2024
نامور ادیبہ، شاعرہ ڈاکٹر فاطمہ حسن کے اعزاز میں تقریب
Related Articles
انسانیت کی خدمت کے لیے المصطفیٰ فری آئی ہسپتال و المصطفیٰ ٹرسٹ کی چوبیس ممالک میں خدمات قابل تحسین ہیں ۔لیڈرز میڈیا کلب
اکتوبر 26, 2024
گڈ گورننس کے لئے شفاف اور مو ثر خد مات ضروری ہیں، وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں سر کاری افسران سے خطاب
اکتوبر 25, 2024