ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان نے گلگت شہر کی خوبصورتی اور اپ لفٹنگ کے لئے شہر کے مختلف حصوں (گھڑی باغ، پل روڈ، کشمیری بازار، راجا بازار اور شاہی پولوگراونڈ) کا دورہ کیا، ان ایریاز کے مختلف حصوں کا انتخاب کیا گیا۔ جن کی خوبصورتی اور اپ لفٹنگ کے لئے کام کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ مظہرسہیل اور اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت لیفٹنٹ (ر) محمد اویس عباسی و دیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی، ٹریفک منیجمنٹ اور اپ لفٹنگ کا کام جی ڈی اے اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن مل کر کرینگے۔ ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ شہر میں جگہ جگہ ریڑھی بانوں اور ٹریفک میں خلل ڈالنے والے ٹھیلوں کیلئے شاہی پولوگراونڈ کے ساتھ والی جگہ کو ڈویلپ کرکے ٹف ٹائل وغیرہ لگا کر شفٹ کیا جائے گا اس کے علاؤہ سٹی پارک کے ساتھ بھی ریڑھی والوں کیلئے ایک جگہ مختص کرینگے۔جس سے شہر میں ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی۔