الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ یہ اجلاس 15 اکتوبر 2025ء بروز بدھ، صبح 11 بجے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ گلگت بلتستان میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان فرمائیں گے۔اجلاس میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز / کنوینئرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز / ممبران، اور اسسٹنٹ کمشنرز ہیڈ کوارٹرز / ممبران شرکت کریں گے۔الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق، پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس (PBS) اسلام آباد نے اس امر کی نشاندہی کی ہے کہ مجوزہ بلاک کوڈز کی تفریق (Bifurcation) سے متعلقہ فہرستوں میں بعض مقامات پر محلوں اور دیہات کے ناموں کی تفصیلی معلومات شامل نہیں کی گئیں۔ان معلومات کی فراہمی بلاک کوڈز کی حتمی منظوری کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے ناگزیر قرار دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے تمام اضلاع کے متعلقہ حلقہ بندی ممبران و افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اجلاس میں اپنی مکمل مصدقہ اور تازہ ترین معلومات بمعہ تمام محلوں اور دیہات کے ناموں کے ساتھ شرکت کو یقینی بنائیں، تاکہ پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس اسلام آباد کو بروقت اور درست ڈیٹا فراہم کیا جا سکے۔مزید برآں، ترجمان الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق، کمیشن اس وقت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے نہایت اہم اور مصروف مرحلے سے گزر رہا ہے۔انتخابی فہرستوں کی تصدیق، مردم شماری بلاک کوڈز کی درستی، حلقہ بندیوں کی تیاری اور دیگر انتظامی امور تیزی سے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات گلگت بلتستان کے جمہوری اور ترقیاتی نظام میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں، جن کے ذریعے عوام کو نچلی سطح پر فیصلہ سازی اور مقامی ترقی میں براہِ راست شمولیت کا موقع میسر آئے گا۔الیکشن کمیشن گلگت بلتستان پرعزم ہے کہ یہ انتخابات شفاف، منصفانہ اور قانون کے مطابق منعقد کیے جائیں گے۔
Read Next
2 ہفتے ago
گلگت بلتستان میں 22 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری،2 اگست پولنگ
4 ہفتے ago
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کی چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز علی خان سے ملاقات
4 ہفتے ago
سکردو میں 250 بستروں پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل،سیکرٹری صحت آصف اللہ خان
مئی 17, 2026
آذربائیجان کے اعلیٰ سطحی وفد کا سکردو کا دورہ، گلگت اور سکردو میں جدید آسان خدمت مراکز قائم کیے جائیں گے
مئی 15, 2026
UNDP briefs Additional Chief Secretary GB on TIAEWS Project
Related Articles
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب امیدواروں،سیاسی جماعتوں،رہنماؤں کو فوری نوٹسز جاری کئے جائیں،چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان
مئی 9, 2026
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کی جانب سے گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
اپریل 28, 2026



