محکمہ بلدیات پنجاب، 26 چیف افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری،او ایس ڈی افسران کی بھی سنی گئی

محکمہ بلدیات پنجاب نے 26 چیف افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ بلدیات پنجاب نے تقرری کے منتظر نعیم اللہ کو چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سرگودھا تعینات کر دیا ہے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ رضوان نذیر نے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نعیم اللہ لوکل گورنمنٹ سروس کے گریڈ 19 کے آفیسر ہیں جو بورڈ میں تقرری کے منتظر تھے۔میونسپل کارپوریشن سرگودھا چیف آفیسر کی آسامی خالی تھی۔

لوکل گورنمنٹ سروس کے گریڈ 19 سے سینئر آفیسر فرمائش علی کو لوکل گورنمنٹ بورڈ میں ڈائریکٹر ڈیٹا کولیکشن لگا دیا گیا ہے۔اشفاق احمد کی ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ تقرری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔مرتضٰی جاوید چیف آفیسر ایم سی ڈجکوٹ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ان کی جگہ تقرری کے منتظر اسرار احمد کی تعیناتی کی گئی ہے۔شبانہ رشید کو ایم او ریگولیشنز لیہ تعینات کیا گیا ہے جن کے پاس چیف آفیسر احمد پور ایسٹ کا اضافی چارج بھی رہے گا۔محمد منیر کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پھالیہ،فائزہ ہاشمی کو ڈسٹرکٹ آفیسر ایم آر ضلع کونسل اوکاڑہ سے ایم او ریگولیشنز پاک پتن تقرری کے منتظر محمد افضل زاہد کو چیف آفیسر عارف والا یہاں تعینات محمد وقاص کو چیف آفیسر ایم سی مظفرگڑھ، ظل ہما فاطمہ کو چیف آفیسر بصیر پور، عمار مختار چیف آفیسر خوشاب، رانا شاہد احمد چیف آفیسر جہانیاں، نوشیا افضل ایم او آر گجر خان،جاوید اقبال چیف آفیسر شرقپور، علی فرقان چیف آفیسر قائد آباد، انوار احمد ایم او ریگولیشنز ننکانہ صاحب، عتیق عاشق اے زیڈ او راوی زون ایم سی ایل،انعام اللہ چیف آفیسر حویلیاں سے کوٹ عبدالمالک، نوید احمد سلیانی کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی فتح پور تعینات کیا گیا ہے۔مرزا مظفر بیگ چیف آفیسر صفدر آباد کو چنیوٹ، زاہد فرید کو چنیوٹ سے چناب نگر،محمد فاروق کو کنگن پور سے پیر محل اور سید یاسر علی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کمالیہ لگایا گیا ہے۔ان تمام افسران کا تعلق لوکل گورنمنٹ سروس ایڈمنسٹریٹو فنکشنل یونٹ سے ہے۔

جواب دیں

Back to top button