الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس نثار احمد درانی ممبر الیکشن کمیشن کی صدارت میں ہوا۔ جس میں معزز ممبر ان الیکشن کمیشن شاہ محمد جتوئی، بابر حسن بھروانہ اور جسٹس ریٹائر اکرام اللہ خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن، سپیشل سیکرٹری لائالیکشن کمیشن، سپیشل سیکرٹری وزارت داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد وو زارت قانون وانصاف کے نمائندہ نے شرکت کی۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن کو بریف کیا کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ انتخابات کا الیکشن پروگرام مورخہ 8 اگست 2024 کو جاری کیا جس کے مطابق پولنگ 9اکتوبر 2024 کو ہونی تھی۔ اس پروگرام کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع ہو چکے تھے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کاعمل جاری تھاکہ گورنمنٹ نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 میں ترامیم کر دیں۔ ان ترامیم کو مد نظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے لوکل گورنمنٹ انتخابات کے عمل کو Held in abeyance کر دیا۔تاکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم،اس کے مضمرات اوراسلام آباد لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد سے متعلق وزارت داخلہ، لاء اور چیف کمشنر اسلام آباد سے موقف لیا جائے۔ اور مذکورہ انتخابات کے انعقاد سے متعلق مناسب فیصلہ کیا جائے۔ مزید الیکشن کمیشن نے موجودہ ترامیم کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب رولز اور دیگر قانون سازی سے متعلق بھی گورنمنٹ کے مذکورہ بالا نمائندگان کو کہا۔ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ نے موقف اختیار کیا کہ کیونکہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں پارلیمنٹ نے ترامیم کردی ہیں جن کی گزٹ میں اشاعت بھی ہوچکی ہے۔لہذا الیکشن کمیشن ایکٹ میں موجودہ ترامیم کو مدنظر رکھتے ہوئے لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد کا عمل نئے سرے سے شروع کرے۔ جن کی منسٹری آف لاء کے نمائندہ نے بھی حمایت کی۔ الیکشن کمیشن نے مذکورہ بالا نمائندگان کا موقف سننے کے بعد فوری ایک کمیٹی تشکیل دی۔ جس میں سیکرٹری داخلہ، الیکشن کمیشن، وزارت قانون و انصاف اور سپیشل سیکرٹری لاء الیکشن کمیشن ہونگے۔ اور یہ کمیٹی لاء اور رولز میں فوری ضروری ترامیم پر غور کرے گی اور اپنی سفارشات مناسب فورم پر دے گی تاکہ فوری قانون سازی کو یقینی بنایا جاسکے۔ اور الیکشن کمیشن اسلام آباد کے لوکل گورنمنٹ انتخابات جو Held in abeyanceکئے گئے ہیں ان کے بارے میں مناسب فیصلہ کر سکے۔ الیکشن کمیشن نے گورنمنٹ کے نمائندگان پر واضح کیا کہ اسلام آباد میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کا فوری انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اورانتخابات کے انعقاد سے کچھ دن پہلے الیکشن قوانین میں ترامیم سے نہ صرف الیکشن کے انعقاد میں تاخیر ہوتی ہے بلکہ الیکشن کمیشن کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور اسے دوبارہ نئی حلقہ بندی سے کام شروع کرکے الیکشن کے انعقاد کے تمام مراحل دوبارہ مکمل کرنے پڑتے ہیں۔
Read Next
4 گھنٹے ago
سابق چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ حیدر علی چھٹہ کا چار روزہ ریمانڈ،کرپشن کی پانچ انکوئریاں مکمل،ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا
1 دن ago
*با اختیار مقامی حکومتیں۔اصل مفہوم* تحریر:زاہد اسلام
1 دن ago
*پنجاب اور اسلام آباد،مقامی حکومتوں کے انتخابات* تحریر:زاہد اسلام
1 دن ago
بلدیاتی انتخابات،پنجاب لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز 2025 کے حوالے سے قائم کمیٹی کا اجلاس
2 دن ago
چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ حیدر علی چھٹہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،احمد بلال مخدوم کی تقرری
Related Articles
پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو 4 ارب 74 کروڑ 62 لاکھ روپے کا پی ایف سی شیئر اور ماہانہ گرانٹ جاری
3 دن ago
چیف آفیسر ایم سی آلہ آباد وقاص حمید معطل،پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری،سی او منکیرہ سید سروش اقبال کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
5 دن ago
With the establishment of PSPA, the way for environment-friendly constructions has been paved, says Zeeshan Rafiq
1 ہفتہ ago


