پی ایچ اے نے شہر کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے پام کے درخت لگا دیئے

پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور نے شہر کی خوبصورتی اور فضائی آلودگی کے خاتمہ کے لیے پام کے درختوں کی شجرکاری کا فیصلہ کیا ہے۔ایک بیان میں ترجمان نے بتایا کہ پی ایچ اے نے شہر کی متعدد گرین بیلٹس پر کینیری اینسس پام کے چار سے چھ فٹ لمبے درخت لگائے ہیں۔ یہ درخت چوبرجی چوک، ایم اے او کالج روڈ، جی ٹی روڈ، سگیاں، جلو موڑ، فیصل ٹاؤن، اڈا پلاٹ اور قرشی پارک روڈ پر لگائے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق پام کے درخت شہر کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ آب و ہوا کو صاف رکھنے میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔ کینیری اینسس پام کو افزائش کیلئے مرطوب موسم کی ضرورت ہوتی ہے مگر یہ سرد ماحول میں بھی پروان چڑھ جاتا ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر وٹو نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پی ایچ اے شجرکاری مہم میں مقامی پودوں کو فوقیت دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے مون سون شجرکاری مہم میں دس لاکھ درختوں کی شجرکاری مکمل کر چکا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button