مسلم لیگ لیبر ونگ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور نے چہتے ملازمین کو نوازنے کے لئے انتظامیہ کی طرف سے خفیہ ترقیوں کا سکینڈل کے بعد مستحق ملازمین کو ان کا حق دلانے کے لئے جدوجہد کا اعلان کر دیا ہے۔یونین کے صدر منیر ٹکا خان اور جنرل سیکرٹری ریاض الدین صوفی کی طرف سے تمام ملازمین کو مراسلہ اور پیغام بجھوا دیا گیا ہے اور ان سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔جو ملازمین درخواستیں نہیں لکھ سکتے ان کے لئے یونین آفس میں ملازمین خدمات سرانجام دیں گے جو خود ان کی درخواستیں لکھ کر فائل چیف آفیسر آفس میں وصول کروائیں گے اور مکمل ریکارڈ مرتب کریں گے۔ایم سی ایل ملازمین کے لئے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ
تمام ایم سی ایل کے ملازمین کو اطلاع دی جاتی ہے کے وہ اپنی ترقی کے لیے فوراً اپنی درخواستیں ایڈمن برانچ یا چیف آفیسر آفس میں جمع کروائیں ۔ اور بلخصوص سینیٹر کلرک لازمی درخواست جمع کروائیں ۔ تاکہ آئندہ ھونے والی پرموشنز(ترقی) میں آپ کا نام بھی شاملِ ھو جائے۔ درخواست ٹاؤن ہال میں لیبر ونگ/ ٹکا خان کے دفتر سے حاصل کرسکتے ہیں۔اس عمل سے خفیہ پرموشنز رک جائیں گئی۔ جو ماضی میں ھوتی رہی ہیں۔