*نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے”41 ویں مِڈ کیئریئرمینجمنٹ کورس” کے زیر تربیت افسران کا ایل ڈی اے آفس کا دورہ۔*

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے”41 ویں مِڈ کیئریئرمینجمنٹ کورس” کے زیر تربیت افسران نے ایل ڈی اے آفس کا دورہ کیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے وفد کو ایل ڈی اے میں جاری ریفارمز بارے بریفنگ دی۔وفد کو پراپرٹی مینجمنٹ، انفورسٹمنٹ، ٹاؤن پلاننگ، لینڈیوز رولز،بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز،رہائشی سکیموں،میگا پراجیکٹس بارے بریفنگ دی گئی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے وفد کو بتایا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ایل ڈی اے کو پیپر لیس ادارہ بنا رہے ہیں۔ایل ڈی اے ڈویلپمنٹ اتھارٹییز میں پہلا ادارہ ہے جو آن لائن نقشے منظور کر رہا ہے۔ شہریوں کو بہتر سروسز کی فراہمی کے لیے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر دو شفٹوں میں کام کر رہا ہے۔ ایل ڈی اے تمام ریکارڈ کی سفٹنگ کر رہا ہے، سفٹڈ شدہ فائلوں کو 48 گھنٹوں میں پراسس کیا جا رہا ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت جامع اقدامات کر رہے ہیں۔ ایل ڈی اے کا بطور ادارہ امیج اور کارکردگی بہتر لانے کے لیے ریفارمز کا سلسلہ جاری ہے۔ریونیو جنریشن پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر اقدامات جاری ہیں۔ائیز آف ڈوئنگ بزنس کے تحت کاروباری افراد کی سہولت کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وفد کو ایل ڈی اے کی ذیلی ایجنسیوں واسا اور ٹیپا کی ورکنگ بارے آگاہ کیا گیا۔بریفنگ میں چیف انجینئر ٹو، ایڈیشنل ڈی جیز، چیف ٹاؤن پلانرز، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، ڈائریکٹر ایڈمن اور چیف آئی ٹی آفیسر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button