چیف ایگزیکٹیو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بابر صاحب دین کی ہدایت پر شہر کے کونے کونے کو چمکانے اور ویسٹ فری بنانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیمیں لاہور کے مضافاتی علاقوں میں بھی متحرک ہے۔خصوصی صفائی اقدامات کے تحت نشتر ٹاؤن میں ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیوی مشینری کی مدد سے اوپن ہیپس کو کلیئر کیا گیا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہر ہر گلی محلے کو زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے جبکہ دیہی یونین کونسلز میں لوڈریز اور ٹریکٹر ٹرالیز کی مدد سے خصوصی اوپن پلاٹس کی کلیئرنس ایکٹیویٹی کی جارہی ہے۔نشتر ٹاؤن میں پھیلے اوپن ہیپس کو ہیوی مشینری کے ذریعے زیرو ویسٹ کیا گیا اور خالی پلاٹس میں موجود ویسٹ کو بھی کلیئر کیا گیا۔ شاداب کالونی، کاہنہ، گجومتہ میں اوپن پلاٹس کی کلیئرنس کا سلسلہ جاری ہے۔مزید برآں فیروز پور روڈ،جیل روڈ پر دن اور رات کی شفٹ میں مکینکل واشنگ اور سویپنگ یقینی بنائی جا رہی ہے ایل ڈبلیو ایم سی افسران اور آپریشن ٹیمیں تینوں شفٹوں میں فیلڈ میں متحرک ہیں۔تمام ٹاؤن منیجرز کو فیلڈ میں خود موجود رہ کر صفائی آپریشن کی نگرانی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے شہریوں سے بھی گزارش کی ہے کہ کچرا اور ملبہ اوپن پلاٹس میں پھینکنے سے گریز کریں۔صفائی سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
Read Next
6 گھنٹے ago
ایل ڈبلیو ایم سی کا عید الفطر پر بہترین صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لیے عید صفائی پلان جاری
2 دن ago
ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کا خصوصی صفائی آپریشن،ختم القرآن اور شبینہ محافل کے مدنظر شہر بھر کی مساجد کی واشنگ مکمل
4 دن ago
DG WCLA Visit to Shalimar Gardens, Lahore to Review Progress
4 دن ago
*بلدیہ عظمٰی لاہور نے تمام زونز میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیلئے مسماری اسکواڈ تشکیل دے دیا*
5 دن ago
آخری عشرے کی مناسبت سے لاہور کے 9زونزمیں1500 مساجد کی دھلائی کا ہدف مکمل
Related Articles
روڈا آپریشن، موہلنوال، متین گارڈن، رئیل اسٹیٹ کوٹ مول چند،بسم اللہ ہاؤسنگ سو سائٹی، طارق کالونی،الشمس بلاک بھلہ ڈسوال،عبد اللہ پارک رنگیاں جھنگیاں اور لاہور موٹروے سٹی سربمہر
6 دن ago
ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات
1 ہفتہ ago
*ایس پی اے ایل کا شہر بھر میں صفائی آپریشن،نماز جمعہ سے قبل صفائی آگاہی کے اعلانات کروائے گئے*
2 ہفتے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں گرینڈ آپریشن،درجنوں غیر قانونی کمرشل تعمیرات مسمار
2 ہفتے ago


