*دریائے ستلج۔گنڈا سنگھ بارڈر/وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایات/مون سون بارشیں، ریسکیو و ریلیف انتظامات، میگا پری فلڈ ماک ایکسرسائز*

وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر مون سون بارشوں کے دوران دریائے ستلج، گنڈا سنگھ بارڈر پر ریسکیو و ریلیف انتظامات جائزہ کے لئے پری فلڈ ماک ایکسرسائز صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود کے ہمراہ ضلعی انتظامی افسران، وفاقی و صوبائی محکموں کے افسران سمیت پاک فوج اور رینجرز افسران نے شرکت کی۔

پری فلڈ ماک ایکسر سائز میں ریسکیو 1122 کے ڈائیورز بوٹ نے سیلاب میں ڈوبتے انسان کو ریسکیو کرنے کا عملی مظاہرہ کیا۔ کمشنر لاہور کو دریائے ستلج پر موجود بندوں کی مضبوطی اور پانی روکنے کی صلاحیت پر مکمل بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ دریائے ستلج کے اپسٹریم تا ڈاون سٹریم ایریا میں تمام پوائنش کو مدنظر رکھ کر پلاننگ و اقدامات کیے گئے ہیں۔کمشنر لاہور نے ماک ایکسرسائز میں رینجرز، پولیس، ہیلتھ، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 کیمپس معائنہ کیا۔ کمشنر لاہور نے ماک ایکسرسائز میں ادویات، مشینری، بوٹس، سٹاف تعیناتی و جنرل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے آبپاشی، سول ڈیفنس، لائیو سٹاک، میڈیکل کیمپ، ایواکیوایشن پلان کے تحت فلڈ پلان و ریسکیو کا بھی جائزہ لیا۔کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ میگا پری فلڈ ماک ایکسرسائز کا مقصد فلڈ ایمرجنسی میں مکمل صلاحیتوں کا جائزہ لینا ہے، دریائی سیلاب کے علاوہ لوکل کلاوڈ برسٹ اہم فیکٹر بن چکا ہے، کمشنر لاہور نے کہا کہ فلڈ 2023 کے تناظر میں امسال پری فلڈ انتظامات، وسائل اور صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا ہے، فلڈ 2023 میں ہنگامی انتظامات بہترین تھے، پچھلے سال کی کسی بھی کمی کو پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کیمپس میں انسانی ادویات، لائیوسٹاک ادویات و آلات کی دستیابی و فعالیت کا خصوصی جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات واضح ہیں، ہر شہری کا تحفظ بنیادی ترجیح ہے، فلڈ صورتحال میں لوگوں اور جانوروں کے انخلاء کو بہترین پلان کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button