وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے ایک اجلاس میں وزیراعلی مریم نواز شریف کے "ستھرا پنجاب پروگرام” کے تحت شہریوں کے لئے آسان فیچرز کی حامل ایپ بنانے پر غور کیا گیا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں نے بذریعہ ویڈیو لنک جبکہ سپیشل سیکرٹری آسیہ گل اور ایڈیشنل سیکرٹری ماریہ طارق نے بھی شرکت کی۔ پی آئی ٹی بی کی نمائندہ خاتون افسر نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے بتایا کہ مجوزہ ایپ کے ذریعے شہریوں کو نہ صرف صفائی کے میکانزم تک رسائی ہوگی بلکہ وہ اپنا فیڈبیک اور شکایات کا بھی اندراج کرا سکیں گے۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اس ایپ کے ذریعے فیلڈ سٹاف کی حاضری اور شہریوں کی شکایات پر ایکشن کی تفصیل بھی دی جا سکے گی۔ ہر سپروائزر اپنے علاقے کے عملے کا شیڈول ہفتہ وار اپ ڈیٹ کرے گا۔ ذیشان رفیق نے واضح کیا کہ صفائی کا نظام آئوٹ سورس ہونے کے بعد ہر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کام بڑھ جائے گا۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو اب تحصیل کی سطح تک نگرانی کرنا پڑے گی۔ اجلاس میں ضلع اور تحصیل کی سطح پر کوآرڈینیشن کمیٹیاں بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ متعلقہ ڈپٹی کمشنر ضلع اور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل میں کمیٹی کا انچارج ہوگا۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ کمیٹیوں میں بلدیاتی افسران، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور کنٹریکٹرز کو نمائندگی ملے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کنٹریکٹرز کو آن لائن ڈیٹا تک رسائی دی جائے تاکہ وہ شہریوں کی شکایات کا ازالہ کر سکیں۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ صوبائی اور ڈویژنل سطح پر ڈیش بورڈ پر تمام تفصیل اپ ڈیٹ ہوگی۔ اس موقع پر ‘جے ایس بینک-زندگی’ کے ذریعے پنجاب بھر میں جاری سروے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سروے میں گھروں، کاروباری مراکز اور فیکٹریوں کی تفصیل شامل ہوگی۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ سروے رپورٹ جلد مکمل کی جائے تاکہ وزیراعلی مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب ویژن کے تحت معیاری صفائی کا جامع اور موثر نظام رائج کیا جا سکے۔
Read Next
12 گھنٹے ago
*ڈسکہ میں خواتین کے لیے الگ فوڈ اسٹریٹ بنائی جائے گی:میاں ذیشان رفیق صوبائی وزیر بلدیات پنجاب*
2 دن ago
برطانوی ہائی کمیشن کے وفد کی سیکرٹری بلدیات سے ملاقات،بلدیاتی اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن پر تبادلہ خیال
4 دن ago
*ڈپٹی کمشنرز ستھرا پنجاب ایجنسیز کے چئیرپرسنز تعینات،نوٹیفکیشن جاری*
7 دن ago
پنجاب میں ایڈمنسٹریٹرز کی تقرریوں کا نیا گزٹ نوٹیفکیشن جاری،میونسپل کارپوریشنز،ڈی سیز،میونسپل کمیٹیاں اے ڈی سی میونسپل سروسز کے حوالے
1 ہفتہ ago
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،پی ڈی پی سکیموں کا جائزہ
Related Articles
سید نجف علی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ تعینات،ڈائریکٹر ڈیٹا کلیکشن کا اضافی چارج
1 ہفتہ ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سُتھرا پنجاب اتھارٹی کا اہم اجلاس،تمام ضلعی ایجنسیز کی کارکردگی کا جائزہ
1 ہفتہ ago
صفائی فیس کی وصولی،ستھرا پنجاب اتھارٹی اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے مابین باقاعدہ سروس لیول ایگریمنٹ سائن
1 ہفتہ ago


