کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تبادلوں اور تقرریوں پر میرٹ کی پالیسی کو واضح کردیا

بی پی ایس 18 سے 20 گریڈ کے افسران بشمول تمام سینئر ڈائریکٹرز، ڈائریکٹرز، اور پوسٹنگ کے منتظر افسران کے لیے میٹنگ طلب کی گئی۔ میئر نے ہدایت کی کہ افسران کے تبادلوں اور پوسٹنگ کے آخری دور میں ہونے کارکردگی سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔ ہم یقینی بنائیں گے کہ ترقیاں میرٹ کی بنیاد پر ہوں، اور بغیر کسی تاخیر کے قواعد و ضوابط کے مطابق ڈی پی سی کو بلایا جائے ۔ میئر نے کے ایم سی کے میونسپل کمشنر کو غیر فعال محکموں کو فعال محکموں میں ضم کرنے کی ہدایت کی۔ اس اقدام سے عوام کے پیسے کی بچت ہوگی اور عوامی خدمات کی فراہمی پر توجہ دی جائے گی۔ ملاقات میں کے ایم سی کے میونسپل کمشنر ایس ایم افضل زیدی، میئر کے سینئر ڈائریکٹر سمیرا حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button