میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا حب کینال کا دورہ،منصوبہ اگست تک مکمل کرنے کی نوید،کراچی میں پانی کی قلت کا مسئلہ حل ہو جائے گا

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے حب کینال کا دورہ کیا۔دورے کے موقع پر پی ڈی حب کینال سکندر زرداری سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔میئر کراچی نے نئی حب کینال کی تعمیر کے منصوبے پر جاری کام کا معائنہ کیا۔

کراچی میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کی قلت ہے۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اس موقع پر کہا کہ پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کی ہدایت اور سندھ حکومت کے تعاون سے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔سندھ حکومت نے کراچی میں پانی کی ضروریات کو پورا کرنے اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لیے مختلف منصوبے شروع کیے ہیں۔منصوبے مکمل ہونے سے شہر میں کافی بہتری آئے گی۔ سندھ حکومت نے کراچی میں پانی کے فوری اضافے کے لیے نئی حب کینال کی تعمیر اور پرانی حب کینال کی بحالی کا منصوبہ شروع کردیا ہے۔

نئی حب کینال کی تعمیر کا منصوبہ اگست 2025 تک مکمل کرلیا جائے گا۔پرانی حب کینال کی بحالی کا منصوبہ دسمبر 2025 تک مکمل کرلیا جائے جائے گا۔حب کینال منصوبے میں حب پمپنگ اسٹیشن رائزنگ مین اور حب فلٹر پلانٹ کو 80 سے 100 ملین گیلن تک اپگریڈ کیا جائے گا۔منصوبے کی 12.72 بلین فکس لاگت ہے جو سندھ حکومت خود ادا کر رہی ہے۔

ضلع غربی اور کیماڑی میں پانی کی فراہمی میں کافی بہتری آئے گی۔منصوبہ شہریوں کو پانی کی فراہمی کے نظام کو مزید بہتر اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل بنائے گا۔ہمارا مقصد صرف شہر کی بہتری ہے۔وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ کے فور منصوبے کو فوری طور پر مکمل کرنے کے لیے تمام فنڈز جاری کرے تاکہ کراچی میں پانی کا مسئلہ جلدی حل ہوسکے۔صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وڑن کے مطابق سندھ حکومت عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button