ضلعی انتظامیہ لاہور ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی سربراہی میں شہر کو صاف ستھرا اور منظم بنانے کے مشن پر گامزن ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل رائیونڈ کا تفصیلی دورہ کیا اور بحریہ اورچرڈ، پاجیاں اور رائیونڈ روڈ پر صفائی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر ایم سی ایل، اے ڈی سی جی، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ ذوہیب ممتاز، ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا حکام بھی ہمراہ تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے ڈی سی کو علاقے کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ دورے کے دوران ناقص صفائی اور تجاوزات کی موجودگی پر ڈپٹی کمشنر نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایل ڈبلیو ایم سی کو ہدایت دی کہ روزانہ کی بنیاد پر صفائی آپریشن کو یقینی بنایا جائے۔ ساتھ ہی، ایم سی ایل ریگولیشن ونگ کو تجاوزات کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کرنے کا حکم دیا۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے واضح کیا کہ لاہور کو صاف ستھرا بنانا انتظامیہ کا بنیادی مشن ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے فرائض میں غفلت برتنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ یہ اقدامات شہر کی خوبصورتی بحال کرنے اور عوام کی سہولت کے لیے اہم ہیں۔
Read Next
19 گھنٹے ago
ڈی سی لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز کاتحصیل رائیونڈ کے مختلف علاقوں سندر، ملتان روڈ اور مراکہ کا تفصیلی دورہ
3 دن ago
ڈی سی لاہور کا تحصیل شالیمار کا دورہ، دھرم پورہ، چراغ بی بی روڈ اور کوٹلی عبدالرحمان میں انتظامی امور کا جائزہ
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا اقبال زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، چار مسمار،ایک سربمہر
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،دو مسمار7 سربمہر
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا گلبرگ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،4 مسمار،چار سربمہر
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر رائل پارک کے چھ پلازہ مالکان کے خلاف استغاثے جمع کروا دیئے
1 ہفتہ ago
شہری اور دیہی علاقوں کی یکساں ترقی ہماری اولین انتظامی ترجیح ہے،ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز
1 ہفتہ ago
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی سفیرِ آذربائیجان سے ملاقات،عالمی فورم میں شرکت کی دعوت قبول
1 ہفتہ ago


